مشرق وسطیٰ ایران کیخلاف جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے: حزب اللہ

بیروت۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی عسکری و سیاسی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی، تو اس کی لپیٹ میں پورا کا پورا مشرق وسطیٰ آ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ، اْن کی انتظامیہ اور انٹیلی جنس جانتے ہیں ہے کہ ایران کے خلاف جنگ صرف ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی۔ ٹیلی وڑن پر نشر کی جانے والی تقریر میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ جنگ شروع ہوتے ہی سارا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا اور امریکی مفادات اور فوج کو نشانہ بنانے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔حزب اللہ کے سربراہ نے فلسطین کے حوالے سے مجوزہ امریکی ڈیل کو بھی ناقص قرار دیا۔