مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے باوجود پرتشدد واقعات

دمشق،28فروری(سیاست ڈاٹ کام)روس کی جانب سے شام کے شہر مشرقی غوطہ میں پانچ گھنٹے کی جنگ بندی کے باوجود گولہ باری کی گئی، پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔باغیوں نے شامی حکومت پر حملوں کا الزام عائد کیا جبکہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ باغیوں نے گولہ باری کرکے انسانی انخلا میں رکاوٹ ڈالی۔غوطہ میں شامی اور روسی فوج کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں اب تک ساڑھے پانچ سو کے قریب افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جن میں130بچے بھی شامل ہیں۔اسپتالوں میں اس وقت صرف ایک سو دس ڈاکٹرز کام کررہے ہیں اور چالیس کے قریب میڈیکل طلبا ان ڈاکٹرز کا ہاتھ بٹانے میں مصروف ہیں۔شدید بمباری کے باعث غوطہ میں آباد چار لاکھ کے قریب شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان میں ستر فیصد آبادی بوڑھوں، بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے ۔غوطہ میں صحت اور خوراک کے سنگین مسائل کا سامنا ہے ،امدادی کارکنوں کی جانب سے غذائی اشیا کے عوض مجبور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعات کا انکشاف ہوا ہے ۔

 

سعودیوں کیلئے عنقریب صحت بیمہ اسکیم
ریاض ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی مجلس شوری نے بتایا کہ سرکاری کوآپریٹیو ہیلت انشورنس اسکیم سعودی شہریوں پر جلد نافذ کردی جائے گی ۔ ارکان شوریٰ نے کہا کہ ذہنی صحت اور دیگر شعبوں میں کارکردگی امید سے بہت کم ہے۔