مشرقی دہلی کی ہوٹلوں میں جھٹکہ ؍ حلال گوشت کی وضاحت کا الزام

سکھ اور ہندو مذاہب میں حلال کی اجازت نہیں، میونسپل کارپوریشن کی قرارداد
نئی دہلی 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے اپنے حدود میں گوشت اور گوشت سے بنی اشیاء فروخت کرنے والی تمام ہوٹلوں اور دوکانات کیلئے ایک بورڈ آویزاں کرتے ہوئے گوشت کے حلال یا جھٹکہ کا ہونے کے بارے میں وضاحت کا لزوم عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ بی جے پی کے زیرقیادت مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے گمشتہ روز اس ضمن میں ایک قرارداد منظور کی۔ اس کمیٹی کے فیصلے کو عمل آوری کے لئے اب مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایوان کی منظوری کا انتظار ہے۔ اس قرارداد پر کئی مباحث ہوئے تھے جن میں یہ بھی شامل ہے کہ مشرقی دہلی میں سکھوں اور ہندوؤں کی کثیر تعداد رہتی ہے اور متعدد ہوٹلوں میں گوشت سے تیار لوازمات فروخت کی جاتی ہیں۔ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن (ای ڈی ایم سی) نے اپنی قرارداد میں دعویٰ کیاکہ ہندو اور سکھ مذاہب کے مطابق ان کے پاس ’حلال‘ گوشت کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔