مشتبہ ڈپازٹس پر 18 لاکھ افراد کو انکم ٹیکس نوٹسیں

نئی دہلی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے 18 لاکھ افراد کے مشتبہ نقد رقم ڈپازٹس کی ووٹوں کی تنسیخ (8 نومبر) کے بعد کروانے کا پتہ چلایا ہے، ان سب کو نوٹس جاری کی گئی ہے کہ محکمہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کرے۔ نوٹس کا جواب اندرون 30 دن داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان میں 5 لاکھ روپئے سے زیادہ رقم ڈپازٹ کرنے والے بھی شا مل ہیں۔ ان تمام کو ایس ایم ایس اور ای۔میل کے ذریعہ نوٹسیں روانہ کرتے ہوئے ان کے ذرائع آمدنی دریافت کرے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 5 لاکھ یا اس سے زیادہ رقم اور 3 لاکھ تا 5 لاکھ مشتبہ نوعیت کی رقم ڈپازٹ کروانے والوں کو نوٹسیں جاری کی جائیں گی۔ 18 لاکھ ٹیکس دہندوں کا احاطہ کیا جائے گا اور ان کی معلومات ای ۔ فائیلنگ پورٹل پر اَپ لوڈ کی جائیں گی۔ انہیں ڈپازٹ کردہ رقم کے حصول کے ذرائع کی وضاحت کرنی ہوگی۔