مشتبہ حالت میں ضعیف شخص کی موت

یلاریڈی۔/7اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ کے پاس شام کو ضعیف شخص کی موت ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے پوچارم موضع سے تعلق رکھنے والا 70سالہ ملیا نامی شخص کی پوچارم پراجکٹ کے نیچے حصہ میں خون میں لت پت نعش نظر آنے پر مقامی افراد نے ناگی ریڈی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جس پر مقامی اے ایس آئی کشٹیا کے ساتھ پوچارم سرپنچ گوپال گوڑ مقام واردات پر پہنچے جہاں ملیا زخموں سے بری طرح تڑپ رہا تھا، فوری اسے علاج کیلئے میدک دواخانہ منتقل کرنے کیلئے آٹو میں ڈال رہے تھے کہ اس نے دم توڑ دیا۔ متوفی دس سال قبل اپنی جائیداد فروخت کرکے آرمور منتقل ہوگیا تھا۔ ملیا کے افراد خاندان کی تفصیلات کسی کے پاس نہیں ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ملیا کی موت خودکشی تھی یا قتل پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلے گا۔
تاڑوائی میں راشن شاپ مہر بند
یلاریڈی ۔ /7اکٹوبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے کونڈا پور موضع میں موجود راشن شاپ کو مہر بند کردیا گیا۔ منڈل تحصیلدار مسٹر گنگادھر نے بتایا کہ راشن شاپ کوآئی 47کیلو شکر کو ڈیلر راما لنگم نے ناجائز طریقہ سے منتقل کردیا تھا کہ عوام نے پکڑ لیا۔ عوام کی شکایت پر سیول سپلائیز انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار مسٹر نرسملو، وی آر او نرسیا نے موضع پہنچ کر راشن شاپ کی تنقیح کی اور ڈیلر کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے شاپ کو مہر بند کردیا گیا۔ ڈیلر کو کالا بازاری کرنے پر اس کاشاخسانہ اٹھانا پڑا۔