مشتبہ آئی ایس کارندے کو عبوری ضمانت سے انکار

نئی دہلی۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو جس کے مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس سے روابط ہیں، یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے عبوری ضمانت سے انکار کردیا اور کہا کہ اس کی آزادی مملکت کی سلامتی پر اثر ڈالے گی۔ ڈسٹرکٹ جج امرناتھ نے بنگلورو سے جنوری میں گرفتار شدہ سید مجاہد کی درخواست ضمانت کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی آزادی کا بنیادی حق ، قوم کی سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔ ملزم پر ایسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام ہے جو ہندوستان میں خلافت قائم کرنے کوشاں ہے اور اس کام کیلئے مسلم نوجوانوں کی بھرتی کررہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ٹرائل کے اس مرحلہ پر ملزم مجاہد کو ضمانت عطا کرنا مملکت کی سلامتی کیلئے ٹھیک نہیں ۔