مسٹر وینکٹ راؤ ، ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مقرر

نارائن پیٹ۔/27 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے اپنے ایک حکمنامہ نمبر G.O.Rt.No.614 مورخہ 27فروری کے ذریعہ مسٹر ایس وینکٹ راؤ ( آئی اے ایس ) جوائنٹ کلکٹر محبوب نگر کو ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر ایس وینکٹ راؤ نے ابھی اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل نہیں کیا ہے۔ عنقریب وہ نئے ضلع نارائن پیٹ کے پہلے ضلع کلکٹر کی حیثیت سے اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔