مسٹر سوامی یلاریڈی محمد آبکاری سرکل انسپکٹر مقرر

یلاریڈی /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی محکمہ آبکاری سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے مسٹر اے ایل ایل سوامی کا تقرر عمل میں آیا ۔ ان سے قبل خدمات انجام دئے سرکل انسپکٹر مسٹر سریندر کا سارنگ پور اینٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ پر تبادلہ کیا گیا ۔ ان کی جگہ سدی پیٹ میں سب انسپکٹر آبکاری سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سرکل انسپکٹر کے یلاریی مستقر پر شراب کی دکانات کا اچانک دورہ کرکے تنقیح کی ۔ شراب کے اسٹاف سجرٹر کا معائنہ کیا ۔ اخباری نمائندوں سے کہا کہ منڈل میں بلٹ شاپس نہ چلانے دینے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر سرجنا ، کانسٹیبل سرینواس موجود تھے ۔