مسلم نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک

کوہیر میں عہدیداروں کی مبینہ لاپرواہی سے تا حال کئی جانیں تلف
کوہیر ۔ 29 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کویلی سے کوہیر جانے والی سڑک پر حادثہ میں ایک مسلم نوجوان ہلاک ہوگیا جو اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھا۔ سب انسپکٹر پولیس رامو کی اطلاع کے مطابق معزالدین عمر 45 سال ساکن کوہیر کچھ ضروری کام سے کویلی چوراستہ جاکر واپس آتے وقت نارنجہ پل کے قریب واقع موڑ پر لب سڑک ایک بابول کے درخت سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ زخمی حالت میں ظہیرآباد گورنمنٹ ہاسپٹل منتقلی کے وقت راستہ میں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔ محمد معزالدین کی اچانک موت سے کوہیر کی عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مقامی عوام کے مطابق بابول کے درخت سے ٹکرا کر اب تقریباً 12 تا 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ کوہیر کی عوام کی جانب سے محکمہ آر اینڈ بی کو کئی مرتبہ یادداشت پیش کی گئی ہے لیکن عہدیداروں کی مبینہ لاپرواہی سے کئی قیمتی جانیں تلف ہوگئی ہیں ۔ آج صبح محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل محمد عبدالوحید صدر کو ہیر ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی شیخ جاوید نائب صدرنشین کوہیر منڈل یونس پہلوان ‘ عمر فاروق ‘ چاند قریشی ‘ محمد فردوس ‘ محمد واجد ‘ محمد عقیل احمد ‘ محمد نظیر احمد ‘ ڈاکٹر عبدالستار‘ محمد اعجاز محمد اظہر کے علاوہ مقامی مسلمانوں کی تعداد موجود تھی ۔ تدفین آبائی قبرستان حضرت مولانا معزالدین ؒ میں عمل میں آئی ۔ بیوہ کے علاوہ چار لڑکیاں اور لڑکا موجود ہے ۔