مسلم شادی خانہ کی عاجلانہ تعمیر پر زور

جگتیال میں رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کا خطاب
جگتیال /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم شادی خانے کے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کی ہدایت دی اور دیگر تعمیراتی کاموں کیلئے مزید 4 لاکھ روپئے منظور کئے بلدیہ جگتیال سے ٹینٹ ہاوز سامان رکھتے ہوئے بلدیہ کی جانب سے دو واچ مین کے تگقرر کا وعدہ کیا ۔ رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے آج بلدیہ چیرمین ٹی وجیہ شلکمی اور کونسلرس کے ہمراہ مسلم شادی خانے کا دورہ کیا واضح رہے کہ مسلم شادی خانہ کئی سال سے تعمیری کام ادھورا پڑا ہوا ہے ۔ لاکھوں روپیوں کے صرفے کے باوجود مسلمان اس شادی خانے سے استفادہ کرنے کے قابل نہیں بنا ر۔ رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے آج دورہ کرتے ہوئے مسلم شادی خانے کو جلد از جلد تعمیراتی کام مکمل کرتے ہوئے اس میں شجرکاری کرنے کیلئے زور دیا تکہ موجودہ دور میں تقاریب کیلئے شادی خانہ بہت ضروری ہے ۔ مہنگائی کے دور میں مسلم شادی خانہ غریب عوام کیلئے بہت ہی معاون ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کنٹراکٹر کو جلد از جلد تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی اور قلعہ کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے دو ہزار پودے لگانے کیلئے 3 جولائی کو دوپہر کو ہریتا ہرم پروگرام کے تحت قلعہ میں شجرکاری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ سبھی کو شرکت کی خواہش کی اور انہوں نے کہا کہ جگیتال کے مسلم قبرستانوں کی ترقی کیلئے حکومت سے 8 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ جس کے تحت صفائی اور حصار بندی کے کام عمل میں آئیں گے ۔ اس موقع پر بلدیہ کمشنر ماروتی پرساد ، عبدالرحیم انجینئیر سراج الدین منصور وائس چیرمین کونسلر عبدالباری ، منیرالدین ، محمد اظہر نہال ، ڈی ای رامچندر راجو اور دیگر موجود تھے ۔