مسلم خواتین کو حج کیلئے قرعہ اندازی سے استثنیٰ

میری حکومت نے محرم کے بغیر حج کا موقع فراہم کیا : وزیراعظم مودی
نئی دہلی ۔ 31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے مسلم خواتین کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ حج کیلئے جانے کی خواہاں مسلم خواتین کو اب محرم کے بغیر عزم حج کا موقع فراہم کیا گیا ۔ مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام ’’ من کی بات‘‘ میں بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری حکومت کے منصوبے کے مطابق اس سال محرم کے بغیر مسلم خواتین کو حج کا موقع ملے گا ۔ اس طرح میں چاہتا ہوں کہ مسلم خواتین کو قرعہ اندازی کے بغیر حج کیلئے منتخب کی جائے گی ۔ عام طور پر عازمین حج کا انتخاب کرتے ہوئے قرعہ اندازی کی جاتی ہے لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ ایک مسلم خاتون عازم کو اس لاٹری سسٹم سے استثنیٰ دیا جانا چاہیئے اور اس کی جگہ ایک خصوصی سسٹم ہونا چاہیئے ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس سال محرم کے بغیر حج کرنے والی خواتین کی تعداد 1300 ہے ۔ یہ بات ہمارے علم میں آئی کہ ایک مسلم خاتون کو حج ادا کرنے کیلئے مرد سرپرست یا محرم کی ضرورت لازمی ہے ‘ ورنہ وہ حج کیلئے سفر نہیں کرسکتی ۔ مجھے یہ جان بیحد دکھ ہوا کہ ہندوستان کی آزادی کے کئی برس بعد بھی یہ عمل جاری ہے ۔