مسلمان سوچ سمجھ کر ووٹ دیں راشد علی خان کی اپیل

حیدرآباد۔31مارچ ( ای میل ) شکاگو کی ممتاز شخصیت جناب راشد علی خان صدر مسلم مینجمنٹ کمیٹی نے جو ان دنوں حیدرآباد میں قیام کئے ہوئے ہیں ملک کے موجودہ عام انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات ملک کی تاریخ میں سب سے اہم ہیں اور ہندو توا کا بڑھتا اثر ایک چیلنج بنا ہوا ہے ۔ مسلمانوں کو سونچ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا اور مسلم امیدواروں اور سیکولر پس منظر رکھنے والی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کو ہی منتخب کرنا ہوگا جو ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔