مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام

عادل آباد /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کانگریس کمیٹی صدر مسٹر سی رامچندر ریڈی کانگریس پارٹی اراکین و قائدین پر مشتمل مستقر عادل آباد کے کانگریس پارٹی دفتر سے بڑے پیمانہ پر احتجاجی ریالی نکالی جو شہر کے اہم شاہراہوں سے گذرتے ہوئے دفتر ضلع کلکٹریٹ کے روبرو ’’ دھرنا ‘‘ منظم کیا ۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی ، سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر ڈگمبر راؤ پاٹل ، ٹاون کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان ، میناریٹی سیل ضلع صدر Zafiullah Khan نے اپنے خطاب کے دوران مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں لاپرواہی کر رہے ہیں ۔ مسلمانوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں 12 فیصد تحفظات کو یقینی بنائے ۔ طلباء کو ری امبرسمنٹ فیس ادائیگی کے ذریعہ تعلیمی سہولت فراہم کرنے مسلم بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے ، مسلمانوں کی ترقی کے خاطر علحدہ سب پلان بنانے کا مطالبہ کیا ۔ تلنگانہ ریاست حکومت قائم ہونے کے بعد ٹی آر ایس کے سربراہ کی جانب سے مسلمانوں کو ہر زمرہ میں نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ۔ بعد ازاں ایک تحریری یادداشت ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن کو پیش کی گئی ۔ احتجاجی ریالی میں چیف منسٹر کے خلاف نعرے بلند کئے جارہے تھے ۔