مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا مطالبہ

کاغذ نگر۔ 7 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالشکیل ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری کانگریس پارٹی نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقتدار حاصل کرنے سے قبل مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات اندرون چار ماہ دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ اب تک پندرہ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے لیکن وہ اپنا وعدہ وفا نہ کرسکے۔ جناب عبدالشکیل نے کہا کہ 12 فیصد تحفظات تاخیر سے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے ملازمتوں کے لئے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ اگر 12 فیصد تحفظات کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کیا جاتا تو مسلم جوانوں کی زندگی سنور جاتیں اور ان کی پسماندگی دور ہوجاتی۔ اگر واقعی چیف منسٹر کو مسلمانوں سے ہمدردی ہوتی تو اب تک 12 فیصد تحفظات کا اعلان کرکے ہی دم لیتے۔ جناب عبدالشکیل نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ ابھی بھی وقت ہے مسلمان ملازمتوں کے حصول کیلئے بے چین ہیں۔ ایسے وقت میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی منظوری مل جائے تو ان کی خوش نصیبی ہوگی اور وہ کے سی آر کے حق میں دعا کریں گے۔