فیضان میلاد مصطفی کمیٹی کا جلسہ میلاد ، علماء کرام کا خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( راست ) : فیضان میلاد مصطفی کمیٹی یاقوت پورہ مرتضی نگر کی جانب سے جلسہ میلاد النبیؐ کو مولانا محمد مجیب علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ہر رشتہ ٹوٹ جائے لیکن نبی کریم ﷺ کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا ۔ مولانا نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی محبت انسان تو انسان چرندپرند اور جانور تک کرتے تھے ۔ مولانا نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کرنا دنیا اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے ۔ اس لیے صحابہ کرام ہمیشہ یہ کوشش کرتے تھے کہ محبت ایک دوسرے پر سبقت لے جایا کرتے تھے ۔ مولانا نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر امتی کو چاہئے کہ پانچ وقت کی نماز با جماعت ادا کریں کیوں کہ نماز مومنوں کی معراج ہے ۔ نعت گو شعراء جناب سید مسرور عابدی ، سید مصطفی علی سید نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ۔ خطبہ استقبالیہ حکیم ایم اے ساجد صدر فیضان میلاد مصطفی کمیٹی نے پڑھا اور اس جلسہ سے مولانا سید محمد شاہ اور مولانا محمد عبدالصبور علی نے بھی مخاطب کیا ۔ نظامت حکیم ایم اے ساجد نے کی ۔ قاری محمد علی نے سلام بحضور خیرالانام ﷺ پڑھا اور جناب محمد تجمل نے اس جلسہ کی نگرانی کی ۔۔