مسلمانوں پر مظالم روکنے قانون ناگزیر

جالنہ ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا یونٹ کے صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سماج کے مخصوص طبقہ سے مسلمانوں پر مظالم کو روکنے کیلئے ایس سی اور ایس ٹی (مظالم کی روک تھام) قانون کے خطوط پر ایک نیا قانون وضع کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک مخصوص گوشہ کے مظالم اور اہانت آمیز ریمارکس کا سامنا ہے ۔ بے قصور مسلمانوں کو آئی ایس سے روابط کے نام پر ہراساں کیا جارہا ہے ۔