مسلمانوں پر امتناع کے تنازعہ میں اٹارنی جنرل سیلی ایٹس برطرف

واشنگٹن۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک کی کارگزار اٹارنی جنرل کو برطرف کردیا، کیونکہ انہوں نے تارکین وطن پر امتناع کے صدارتی حکم نامہ کے نفاذ سے انکار کردیا تھا۔ سیلی ایٹس نے قبل ازیں محکمہ انصاف کے وکلاء کو حکم دیا تھا کہ ٹرمپ کو ایگزیکٹیو آرڈر کا دفاع ترک کردیں۔ اس کے نتیجہ میں چند ہی گھنٹے بعد انہیں برطرف کردیا گیا۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے غیرمعمولی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایٹس کو غیرقانونی ترک وطن کے ساتھ نرم گوشہ اختیار کرنے پر برطرف کردیا گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگار الجزیرہ مائیکل شور نے کہا کہ یہ واقعہ سیشن کی توثیق کیلئے ایک رکاوٹ ثابت ہوسکتا ہے۔