مسلسل دوسرے روز پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی، 21 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن اضافہ دیکھا گیا ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول پانچ پیسے مہنگا ہوکر 71.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا جس میں 16 مئی کے بعد اس کی اونچی سطح ہے ۔ ڈیزل بھی نو پیسے مہنگا ہوکر 66.20 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔ یہ ڈیزل کی 11 مئی کے بعد سب سے اونچی سطح ہے ۔دیگر بڑے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ۔ ممبئی اور کولکاتا میں پٹرول پانچ پانچ پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 76.78 روپے اور 73.24 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں اس کی قیمت چھ پیسے بڑھ کر 73.88روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔