مسعود اظہر پاکستان میں موجود ،مگربیمار:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔یکم مارچ(سیاست ڈاٹ کام)جیش محمد کے سربراہ خطرناک دہشت گرد مسعود اظہر کے سلسلے میں بڑھ رہے دباؤ کے درمیان پاکستان نے جمعہ کومانا ہے کہ وہ ملک میں ہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا وہ بہت بیمار ہے اور اپنے گھر سے نکل پانے کی حالت میں بھی نہیں ہے ۔اظہر کو ہندوستان میں کئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹرمائنڈ مانا جاتا ہے ۔حال ہی میں پلوامہ میں مرکزی ریزرو فورس (سی آر پی ایف)کے قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری بھی اس کی تنظیم نے لی تھی۔