مسجد عامرہ عابڈز میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ /30 مئی (راست) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منتخب عازمین حج کا آٹھواں تربیتی اجتماع اتوار /3 جون کو صبح 10 بجے تا دوپہر 1.30 بجے دن مسجد عامرہ عابڈز میں منعقد ہوگا ۔ اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور سفر حج کے انتظامات سے متعلق اہم امور پر روشنی ڈالیں گے ۔ حضرت شاہ محمد جمال الدین مفتاحی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ علمائے دین فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبوی ﷺ بیان کریں گے ۔ عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہشمند کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔