مسجد اقصیٰ کے وسط میں یہودی معبد کے قیام کی اسرائیلی تیاری

مقبوضہ بیت المقدس/17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام )اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے درمیان میں یہود ی عبادت گاہ قائم کرنے کی تیاری شروع کردی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست نے معبد کے لیے باب الرحم کا نام تجویز کیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے اندرونی حصے اورباب الرحم کے باہر 12 ہزار میٹر کا رقبہ قبضے میں لیا گیا ہے، جس کے ذریعے اسرائیلی حکومت اس معبد کو کو نیا باب مغاربہ بنانا چاہتی ہے۔ فلسطینی عہدیدار جمال عمرو کا کہنا ہے کہ اس جگہ سے گزرنے والے شہریوں کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔