مستقل و جزوقتی لیکچررس کیلئے یو جی سی کا مختصر مدتی لینگویج کورس

صدر شعبہ اُردو جامعہ عثمانیہ ڈاکٹر معید جاوید کا بیان
حیدرآباد 28 فروری (پریس نوٹ) ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے بموجب 14 مارچ تا 20 مارچ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے تحت ’’شارٹ ٹرم کورس اِن لینگویج‘‘ (مختصر مدتی کورس برائے زبان) اکیڈیمک اسٹاف کالج عثمانیہ یونیورسٹی کو تفویض کردہ اور بہ معاونت شعبہ اردو و شعبہ عربی کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ڈگری کالجس و دیگر جامعات میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اُردو، عربی و فارسی کے مستقل، کنٹراکٹ اور جزوقتی لکچررس اس کورس سے استفادہ کے اہل ہوں گے۔ علمِ عروض اور اس فن کے مشاق ریسورس پرسنس کے ذریعہ تربیت و مشق کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ دیگر تفصیلات www.osmania.ac.in ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔