مسالہ فرنچ ٹوسٹ

اجزاء : ڈبل روٹی کے سلائسز ، چار عدد ، دودھ ، ایک چوتھائی کپ ، سرخ مرچ پاوڈر ، ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ، مکھن ، چار چمچ ، نمک اور کالی مرچ پاوڈر ، حسب ذائقہ ۔ٹاپنگ کے لیے : ٹماٹر ایک عدد ، پیاز ، ایک عدد ہری مرچ ، ایک عدد،چاٹ مسالہ ، ایک چائے کا چمچ ۔ ہرادھنیا ، دو چمچ
ترکیب : مسالہ فرنچ ٹوسٹ بنانے کیلئے سب سے پہلے ڈبل روٹی کو مثلث ( ٹرائی اینگل ) شیپ میں کاٹ لیں ، ایک بڑے پیالے میں انڈے کو پھینٹ لیں ، اس میں کالی مرچ پاوڈر اور نمک ڈال دیں اچھی طرح مکس کریں ، فرائنگ پین میں مکھن ڈالیں ، جب گرم ہوجائے تو ڈبل روٹی کے سلائسز کو ایک ایک کر کے انڈے والے مکسچر میں ڈالیں اور پھر تل لیں ۔ دونوں سائیڈوں سے ہلکے براؤن ہونے پر نکال لیں ۔ تمام سبزیوں کو باریک چاپ کرلیں ۔ پھر ایک کھانے کا چمچ ان سبزیوں کا لے کر ہر ٹوسٹ پر لگادیں ۔ سرونگ پلیٹ میں نکال کر سرو کریں ۔