مسافروں کی برہمی

ڈرائیور بس کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار
حیدرآباد 30دسمبر(یواین آئی )تاخیر سے بس چلانے پر مسافرین کی برہمی اور ڈرائیور سے جھگڑے کے بعد پرائیویٹ ٹراویلس کے بس ڈرائیور بس کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔بس کا دروازہ بند ہونے کے سبب مسافر خوفزدہ ہوگئے تاہم مقامی افراد نے بس کے دروازہ کو کھولا جس کے بعد مسافروں نے راحت کی سانس لی۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی یہ بس وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد جارہی تھی ۔ اس کا معمول کا ڈرائیور نہ ہونے کے سبب عارضی ڈرائیور بس چلارہا تھا ۔بس کو تاخیر سے چلانے کے معاملہ میں مسافروں کا اس سے جھگڑا ہوگیا جس پر برہم ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ان برہم مسافرین نے الزام لگایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں پرائیویٹ ٹراویلس کے انتظامیہ سے شکایت کے باوجود اس سلسلہ میں انتظامیہ نے ان کا کوئی تعاون نہیں کیا۔بعد ازاں مسافر متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعہ حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے ۔