مساجدسے غیرمسلموں تک اسلام پہنچانا چاہئیے

مسلمانوںسے غیرمسلموں کی دردمندانہ اپیل‘ مسجد محمدیہ میں عیدملاپ پروگرام کا انعقاد
حیدرآباد۔5۔ اگست(پریس نوٹ) ۔ کاروان کے تالاگڈہ میں واقع مسجد محمدیہ میں اس وقت دیکھنے میں آئی جب اس مسجد میں منعقدہ عید ملاپ پروگرام میں غیرمسلموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ۔غیرمسلموں کی آبادی کے درمیان میں واقع اس مسجد کے انتظامیہ نے اللہ کا پیغام ہر انسان تک پہنچانے کیلئے یونیورسل اسلامک ریسرچ سنٹر (یو آئی آر سی) کے جوائنٹ سکریٹری سراج الرحمن کو مدعو کیا تھا۔ سراج الرحمن نے تلگوزبان میں ان ہی کی تبدیل شدہ کتابوں اور بعد میں قرآن مجید اور صحیح احادیث کے ذریعے ان تمام لوگوں کو اللہ کی وحدانیت اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی رسالت سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف اسلام ہی شروعات سے وہ واحد مذہب ہے جو ہر انسان کو دونوں جہانوں میں کامیابی دلاسکتا ہے۔ سراج الرحمن کے خطاب کے بعد کئی غیرمسلموں نے اُن کی اور مسجد کے منتظمین کی گلپوشی بھی کی۔ ان افراد نے کئی سوالات بھی کیے۔چند غیرمسلم بھائیوں کا کہنا تھا کہ مسجد کو اندر سے دیکھنے اور اسلام کا پیغام سننے کے بعد ہم تمام اپنے مسلم بھائیوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ مساجد کوشہر کے تمام غیرمسلموں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کا بھی ذریعہ بنائیں۔ویسے جب بھی ہم مساجد کے اطراف سے گذرتے ہیں تو ہمیں بہت اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ ایسے پروگرام صرف سال میں ایک مرتبہ نہیں بلکہ ہر مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ تو ہونا چاہئیے۔ ایک غیرمسلم خاتون نے کہا کہ قرآن مجید کا تلگو میں ترجمہ حاصل کرتے ہوئے بڑے ہی خوشی ہورہی ہے اور اسی خوشی کانتیجہ ہے کہ میرے ہاتھ اس قرآن مجید کو سنبھالنے کے بعد کانپ رہے ہیں۔ قبل ازیں یہ غیرمسلمین بڑے ہی ادب اور تعظیم کے ساتھ مسجد میں داخل ہوئے اور اندرون مسجد کا منظر دیکھنے کے بعد کئی غیرمسلموں نے وقتی طور پر محسوس ہوئے اپنے اطمینان قلب اور جذبات کا بڑے ہی اچھے انداز میں اظہار کیا۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم مندروں اور چرچ میں گئے لیکن ہمیں وہ سکون نہیں مل پایا جو اس مسجد میں صرف داخل ہوتے ہی مل رہا ہے۔ ہم کئی سال سے مسلم بھائیوں کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ‘ لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہمیں مسجد کے اندر مدعو کیا گیا ہے۔ بعض غیرمسلموں نے یہ پوچھا کہ اذان کا کیا مطلب ہے اور آپ لوگ مسجد کے اندر نماز کیسے ادا کرتے ہیں۔ نماز میں کیا پڑھتے ہیں۔؟ ان تمام لوگوں کو جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کے طریقہ کار سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ جوپڑھا جاتا ہے‘ اس کا ترجمہ بھی بتایا گیا کوئی بھی مسلمان ہندو مسلم اتحاد یا پھر اللہ کا پیغام ہر انسان تک پہنچانا چاہتا ہے تو وہ یو آئی آر سی سے 7842426463 پر ربط پیدا کرسکتا ہے۔