مسابقتی امتحانات کیلئے طلبہ کی رہنمائی

محبوب نگر /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم نوجوانوں کو دیگر ترقی یافتہ طبقات کے نوجوانوں کی برابری پر کھڑا کرنا اور مسابقتی امتحانات کیلئے انہیں مکمل طور پر تیار کرنا ہی بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کا اولین مقصد ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد سلیم نواب صدر بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر نے سنٹر کے دفتر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 11 ستمبر سے پولیس کانسٹیبلس اور سب انسپکٹرس کیلئے مفت کوچنگ اور جسمانی فٹنس کی رہبری کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جبکہ 15 ستمبر سے ادارہ سیاست کے اشتراک و تعاون سے گلوبل فینانس اینڈ اکاونٹس کی مفت تربیت کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس کیلئے بی کام ، ایم کام ، بی بی اے کامیاب گریجویٹس اہل ہیں ۔ تربیت کی تکمیل کے بعد حیدرآباد میں مختلف کمپنیوں میں روزگار کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے مختلف محکمہ جات میں بھرتی کئے جانے والی جائیدادوں کیلئے مسابقتی امتحانات کیلئے بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر معیاری کوچنگ کا اہتمام کرے گی ۔ پریس کانفرنس میں غلام غوث لکچرر ، تقی حسین تقی ، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، محمد افضل خان ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، مکرم متین و دیگر موجود تھے۔