مسائل کے گرد اب

سے باہر کیسے نکلیں؟
آج مردوں کے بہ نسبت خواتین بہت زیادہ ذہنی دباؤ و کرب میں مبتلا ہیں ، وہ بچوں کی تربیت ، معاشی اور دیگر مسائل سے اکثر پریشان رہنے لگتی ہیں ۔ انسان کو ذہنی سکون ضروری ہے ، ورنہ وہ بے خوابی اور دیگر امراض کا شکار ہوسکتی ہیں ۔ عموماً خواتین بہت زیادہ ٹینشن لینے لگتی ہیں اور وہ ارد گرد کے ماحول ، لوگوں ، رشتہ داروں اور دیگر افراد کے رویہ سے اکثر پریشان رہنے لگتی ہیں ۔

لڑکی ، بڑی ہوجائے تو ماں بہت زیادہ سوچنے لگتی ہے کہ کیا ہوگا ۔ بیٹی کے ہاتھ کس طرح پیلے ہوں گے پیسہ کہاں سے آئے گا۔اس دوران اگر کوئی قریبی رشتہ دار آپ کو دھوکہ دیتا ہے تو پھر ساری رات سوچنے میں گذر جاتی ہے ۔ زیادہ ذہنی دباؤ سے صحت متاثر ہونے لگتی ہے ۔ اگر آپ ذہنی سکون چاہتی ہیں تو پھر کسی بھی مسئلہ پر زیادہ غور و فکر کرنا چھوڑ دیں ۔ ہمیشہ اللہ پر توکل کریں ۔ دعاء کرتے رہیں کہ یا خدا ہم پر رحم فرما اور مسائل کو حل فرما ۔ ذہنی تناؤ میں آپ رات میں بستر پر سیل فون نہ دیکھیں ۔ واٹس اپ اور کمپیوٹر کا استعمال نہ کریں ۔ اس سے نیند ختم ہوجائے گی اور بے خوابی کی شکایت پیدا ہوجائے گی ۔ ہمیشہ اپنے سے نیچے والے کو دیکھیں یہ جاننے کی کوشش کریں کہ وہ مسائل کے گرد اب سے نکلنے کیلئے کس طرح اور کیا کر رہا ہے جب ذہنی دباؤ میں ہوں تو اپنے بچوں سے باتیں کریں ۔ ان کے ساتھگفتگوکریں ، کیونکہ بچے ایسی باتیں کہہ دیتے ہیں جن سے آپ کی ہنسی نکل جاتی ہے ۔ اس سے آپ کا ذہنی بوجھ کسی قدر کم ہوجائے گا ۔