مرکز کی بی جے پی حکومت کے تلنگانہ مخالفت اقدامات

سنگاریڈی /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پارلیمانی حلقہ میدک کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی نے اپنی جانب سے تشہیر میں تیزی پیدا کردی ۔ پارلیمانی حلقہ میدک کے تمام سات اسمبلی حلقوں میں پارٹی کارکنان کے اجلاس منعقد کئے گئے ۔ آج سنگاریڈی میں آر ستیہ نارائنا سابق ایم ایل سی و صدر ٹی آر ایس ضلع میدک چنتاپربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی اور کے پربھاکر ریڈی امیدوار ٹی آر ایس حلقہ پارلیمان میدک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی نریندر مودی حکومت تلنگانہ مخالف اقدامات چندرا بابو نائیڈو کے اشاروں پر کر رہی ہے تلنگانہ کے ضلع کھمم کے 7 منڈلوں کو زبردستی آندھرا میں شامل کردیا گیا اور دارالحکومت حیدرآباد میں گورنر اختیارات کے علاوہ سیما آندھرائی قائدین کے اشاروں پر بی جے پی نے متحدہ آندھرا حامی قائد جگاریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی تلنگانہ مخالف ہے جبکہ کانگریس نے سنیتا لکشما ریڈی کو حلقہ میدک سے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ جنہوں نے سابق میں بحیثیت وزیر بہبود و اطفال کبھی بھی تلنگانہ کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ کسانوں کیلئے ان پٹ سبسیڈی دلوانے کیلئے بھی کوئی کوشش نہیں کی ۔ آر ستیہ نارائنا صدر ضلع ٹی آر ایس نے کہا کہ کانگریس و بی جے پی کے حلقہ پارلیمان میدک کے موجودہ امیدواروں کو گذشتہ اسمبلی کے تمام انتخابات میں عوام نے شکست سے دوچار کیا تھا ۔ شکست خوردہ امیدواروں کو ہی کانگریس اور بی جے پی نے اپنا اپنا امیدوار بنایا ہے 13 ستمبر کو حلقہ پارلیمان میدک کے ضمنی انتخابات میں رائے دہندے ٹی آر ایس امیدوار بنایا ہے ۔ 13 ستمبر کو حلقہ پارلیمان میدے کے ضمنی انتخابات میں رائے دہندے ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔ جبکہ کانگریس اور بی جے پی امیدواروں کو ضمانت ضبط ہونا یقینی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت نے کی ۔ ان قرضہ جات کی معافی کے علاوہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے کابینی منظوری دیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے بی جے پی امیدوار جگاریڈی کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دس سال بحیثیت رکن اسمبلی کے فرائض انجام دینے کے باوجود حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ سداسیوپیٹ منڈل میں آج بھی عوام کو صاف و شفاف پینے کے پانی کی قلت ہے ۔ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بتدریج اقدامات کر رہی ہے ۔ کے پربھاکر ریڈی امیدوار حلقہ پارلیمان میدے نے کہا کہ میں دوباک منڈل کے موضع پوتالہ سے تعلق رکھتا ہوں بحیثیت رکن پارلیمان میدے کامیابی کے بعد میں عوام کے درمیان رہوں گا اور عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھوں گا ۔ پٹن چیرو میں نائب وزیر اعلی محمد محمود علی ٹی آر ایس کارکنان کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے حلقہ پارلیمان میدک کے ٹی آر اے ایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے عوام سے اپیل کی ۔ اس موقع پر مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو ، پشپا کاوپوریٹر رامچندراپور گریٹر حیدرآباد ، بھوپال ریڈی ایم ایل سی و دیگر قائدین موجود تھے ۔