مرکز خدمت خلق کا 2 مارچ کو جلسہ عام

خوش نصیب طلبہ کی دستاربندی ، وزیر داخلہ محمد محمود علی مہمان خصوصی
حیدرآباد /27 فروری ( راست ) مرکزی خدمت خلق حیدرآباد کے زیر اہتمام 2 مارچ کو بعد نماز مغرب الکاپور روڈ ، نزد گنبدان قطب شاہی عظیم الشان کل ہند جلسہ عام زیر نگرانی حافظ و قاری شاہ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری نبیرہ حضرت قطب دکن منعقد ہوگا ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جلسہ کی تیاریاں استقبالیہ کمیٹی کے زیر نگرانی مکمل ہوچکی ہے ۔ اس جلسہ کی خصوصیت یہ ہے کہ جہاں اس جلسہ میں 23 خوش نصیب حفاظ کرام کی دستاربندی کی جایء گی وہیں یہ ہندو مسلم اتحاد کا عظیم مظاہرہ بھی پیش کریں گے ۔ حافظ قاری شاہ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری نبیرہ حضرت قطب دکن کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اس موقع پر حافظ قاری شاہ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری کتاب ’’ طبیب روحانی و جسمانی خادم قوم و ملت ۔ قدرت کا انمول ہیرا‘‘ کے ساتھ کئی کتابوں کی رسم اجراء وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں انجام دی جائے گی ۔ اس جلسہ میں ملک کی مختلف ریاستوں بشمول تلنگانہ ، آندھراپردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹرا وغیرہ سے تعلق رکھنے والے مسلم و غیر مسلم مردہ خواتین و سیاسی قائدین شرکت کریں گے ۔ شرکاء جلسہ کی سہولت کیلئے سکسیس دی اسکول ٹولی چوکی سے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے جو جلسہ گاہ تک پہونچانے میں مدد کرے گی ۔ خواتین کیلئے پردے کا نظم ہے ۔ جلسہ کے بعد تمام شرکاء جلسہ کیلئے طعام کا نظم رکھا گیا ہے ۔