مرکزی وزیر کی اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کا اعلان

بلیا ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج بتایا کہ آگرہ میں اشتعال انگیز تقریب کے سلسلہ میں ثبوت کی بناء پر مرکزی وزیر رام شنکر کیتھریا اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ بابو لال کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ تقاریر کے بارے میں پولیس کے پاس تمام حقائق موجود ہیں اور اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف ریکارڈنگ اور دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آگرہ میں اشتعال انگیز تقریر کا کیس درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی گئی۔ بی جے پی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل سے عوام کی توجہ بنانے کیلئے پارٹی قائدین اشتعال انگیز تقاریر کے زائد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ن قصان پہنچا رہے ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل کتھریا اور رکن پارلیمنٹ بابو لال نے آگرہ میں اتوار کے دن مقتول وی ایچ پی لیڈر ارون مہاور کے تعزیتی جلسہ میں متنازعہ تقریر کی تھی جبکہ اس لیڈر کو دوسرے فرقہ کے بعض نو جوانوں نے جمعرات کے دن چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا تھا ۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے متنامعہ پر اکھلیش یادو نے کہا کہ قوم پرستی کی ایک لفظ یا کسی واحد نقطہ نظر کے ذریعہ تشریح نہیں کی جاسکتی جس کیلئے ہر ایک کی رائے کو ملحوظ رکھنا پڑتا ہے۔