مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ کی تجویز

نئی دہلی ۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام)حکومت سرکاری ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ کا منصوبہ رکھتی ہے اور اسے موجودہ 100فیصد سے بڑھاکر 107فیصد کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس اضافہ سے تقریباً 30لاکھ مرکزی ملازمین اور تقریباً 50لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ ہوگا ۔ انڈسٹریل ورکرس کیلئے ریٹیل افراط زر کی شرح اوسطاً 7.25فیصد رہی چنانچہ مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں 7فیصد کا اضافہ کیا جائے گا ۔ سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وزارت فینانس یکم جولائی سے 7فیصد گرانی الاؤنس میں اضافہ کی تجویز مرکزی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کرے گی ۔ اس اضافہ سے پنشنرس کو بھی فائدہ ہوگا اور اُن کا گرانی الاؤنس بنیادی یافت کا 107 فیصد ہوجائے گا ۔