مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر(پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 31 ؍ اکٹوبر بروز دوشنبہ 5-30 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی حضرت مولانا محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ‘ معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر : 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24521088 / 24513246 / 24576832 پر اور موبائیل نمبرات : 9885074220 / 9885151354 / 9391964951 / 9000008138 / 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلے میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔