مرکزی حکومت کی جانب سے سدی پیٹ کو سوچھ شہر کا قومی ایوارڈ

بتکماں تقریب سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
سدی پیٹ /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے سدی پیٹ کو سوچھ شہر کی حیثیت قومی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔ جس کی تفصیلات ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے منی ٹینک بنڈ کومٹ تالاب پر منعقدہ بتکماں تہوار تقریب میں مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں ایوارڈ کی خوشخبری دی گئی ہے جو گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکٹوبر کو دہلی میں بلدیہ کمشنر سدی پیٹ رمناچاری سوچھ شہر کا ایوارڈ حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سدی پیٹ عوام کا تعاون اور محکمہ بلدیہ کے عہدیدار ، عملہ اور عوامی نمائندوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیہ صدرنشین اراکین بلدیہ کمشنر اور بلدیہ کے ملازمین کو بھرپور مبارکباد دی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ سدی پیٹ ضلع فلاح و بہبود میں ترقی کر رہا ہے ۔ جس کی مثال کومٹ تالاب کو منی ٹینک بنڈ میں تبدیل کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب کومٹ تالاب منی ٹینک بنڈ پر بوٹانیکل گارڈن ، واکینگ ٹراک ، ہینڈی کرافٹ اور ملٹی پلکس تعمیر کئے جائیں گے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اب تک ہریتا ہارم شجرکاری میں سدی پیٹ اول مقام پر ہے ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ وینکٹ رام ریڈی ، چیف منسٹر دفتر کے خصوصی عہدیدار دیشاپتی سرینواس اور دیگر نے مخاطب ہوتے ہوئے سدی پیٹ ضلع کی ترقی پر مسرت کا اظہار کیا ۔ بتکماں تہوار کو منی ٹینک بنڈ کومٹ تالاب پر سدی پیٹ کی عوام نے جوش و خروش سے منایا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ کشتی میں سوار ہوکر تالاب میں تھوڑی دیر کیلئے وقت گذارا اور عوام کو ہاتھ بتاتے ہوئے خیرمقدم کیا ۔ کومٹ تالاب کو برقی لائیٹوں سے روشناں کیا گیا اور رنگارنگ کامیڈی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ منی ٹینک بنڈ سدی پیٹ ان دنوں سدی پیٹ کی عوام کی تفریح کا مرکز بنا ہوا ہے ۔