مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے آئی اے ایس کی درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

محمد مسیح اللہ خان صدر نشین ریاستی حج کمیٹی اور محمد عبدالوحید ایگزیکٹیو آفیسرکا بیان
حیدرآباد ۔ 18 مئی (پریس نوٹ) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان اور ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد عبدالوحید آئی ایف ایس مرکزی حج کمیٹی کے زیر اہتمام یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے آئی اے ایس اور دیگر متعلقہ سروس کے امتحانات کے لئے آن لائن درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جنہوں نے ابھی تک درخواست آن لائن داخل نہیں کی ہے وہ20 مئی سے پہلے اپنی درخواست مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹwww.hajcommittee.gov.in پر جاکر داخل کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم گر یجویٹس یا پوسٹ گریجویٹس امیدوار اس خصوصی موقع سے استفادہ کریں ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا سلسلہ08-04-2019 سے شروع ہو چکا ہے اور اسکی آخری تاریخ 20-05-2019 ہے۔ انٹرنس ٹسٹ حیدرآبادمیں ماہ جون میں منعقد ہوگا اور امتحان کے نتائج کی اطلاع مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائیگی ۔انٹر ویو ممبئی میں منعقد کیا جا ئے گا۔ڈاکٹر محمد مقصوداحمد خان چیف ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے بتایا کہ اس کوچنگ پروگرام کے لئے ملک بھر سے جملہ 50 امیدوار کا تحریری امتحان اورزبانی انٹر ویو کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا۔ امیدوار کو آئی اے ایس پری لم اور آئی اے ایس مین اگزام کے علاوہ پرسنالٹی ٹسٹ کی ٹرنینگ دی جائے گی۔