مرلی وجئے پنجاب کے کپتان مقرر

موہالی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کے جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈیوڈ ملر کو کپتانی سبکدوش کردیا گیا ہے اور انکے مقام پر ہندوستانی ٹسٹ اوپنر مرلی وجئے کو نیا کپتان بنادیا گیا ہے۔ ناقص فارم کی بدولت ملر موجودہ سیزن کے چھ میچوں میں صرف76رنز بنا سکے ہیں جبکہ ان کی زیر قیادت ٹیم کی کارکرردگی بھی تسلی بخش نہیں رہی اور فرنچائز کو پانچ میچوں میں ناکامی ہوچکی جس پر ٹیم انتظامیہ نے متبادل کپتان پرغور شروع کردیا تھا۔ باقی سیزن کیلئے ہندوستانی اوپنر مرلی وجئے کو قیادت سونپ دی گئی ہے جس کی انتظامیہ توثیق کردی ہے۔

 

بی سی سی آئی کا اگلا صدر کون؟
ممبئی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کی جگہ صدارت کون سنبھالے گا، اس کیلئے شرد پوار اور اجے شرکے نام سامنے آرہے ہیں۔ اجے شرکے جو ان دنوں مہاراشٹر کرکٹ اسوسی ایشن کے سربراہ ہیں اس بات سے انکار کررہے ہیں اورکہا ہے کہ بورڈ کے صدر کی حیثیت سے کام کیلئے کسی نے پیشکش نہیں کی۔