مرد خودکشی نہیں کرتے:منیکا گاندھی

نئی دہلی ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر منیکا گاندھی کا یہ ماننا ہے کہ مرد خودکشی نہیں کرتے ۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ آج تک کسی مرد کے خودکشی کرنے کے بارے میں انہوں نے نہیں سنا ۔ انہوں نے فیس بک لائیو سیشن میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ حالانکہ اعداد و شمار نے انہیں حیران کردیا ۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کے مطابق 2015 ء میں ملک میں خودکشی کے 1,33,623 واقعات پیش آئے جن میں 91,528 (68 فیصد) مرد ہیں ۔