مراقش میںجہادی حملوںکی سازش پر آج مشتبہ افراد گرفتار

رباط۔ 21 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مراقش نے کہا کہ 8 افراد کو آج مبینہ طور پر فوجی عہدیداروں کو دولت اسلامیہ کے اشارہ پر نشانہ بناکر کئے جانے والے جہادی حملوںکی سازش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ اس طرح دہشت گرد شعبہ کو تباہ کردیا گیا جو ملک کے چار شہروں میں قائم تھے۔ مشتبہ افراد دولت اسلامیہ کے قائدین کے ساتھ ربط قائم رکھے ہوئے تھے۔