مراقش دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہراول:سشما

رباط، 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہیکہ مراقش دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف جدوجہد میں ہراول دستہ کا رول ادا کر رہا ہے ۔مسز سوراج نے یہاں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا‘‘ہم اس میدان میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں’’۔وزیر خارجہ تین ممالک- بلغاریہ، مراقش اورا سپین کے دورے کے دوسرے مرحلہ میں مراقش کے دورے پر ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیا‘‘ہم مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں’’۔وزیر خارجہ پیر کو تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلے کیلئے اسپین پہنچیں گی۔ا سپین کی حکومت نے ہندوستانی وزیر خارجہ کو دورہ کے دوران ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سول میرٹ’ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق نیپال میں سال 2015 میں آئے شدید زلزلہ میں پھنسے اسپین کے 71 شہریوں کو آپریشن دوستی کے تحت محفوظ نکالنے کیلئے اسپین حکومت مسز سوراج کو اس ایوارڈ سے نوازے گی۔مسز سوراج 18-19 فروری کو اسپین کا دورہ کریں گی اور وہ 19 فروری کو ہی نئی دہلی کیلئے روانہ ہو جائیں گی۔