مذہب کے نام پر ووٹنگ ٹھیک نہیں سدھو کی اپیل پر انور کا ردعمل

پٹنہ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر طارق انور نے آج نوجوت سنگھ سدھو کی مسلمانوں سے اپیل کی تائید نہیں کی کہ بی جے پی کو شکست دیں اور کہا کہ اگر وہ اپنے لوک سبھا حلقے کاٹیہار میں منعقدہ ریالی میں موجود ہوتے تو وہ پنجاب کے وزیر کو اس طرح کی اپیل سے روک دیتے۔ انور نے کہا کہ ہمیشہ میری رائے یہی رہی کہ ووٹنگ کبھی مذہب اور ذات پات کے نام پر نہیں ہونا چاہئے۔ کانگریس پارٹی کی پالیسی بھی یہی رہی ہے۔ سدھو نے جو کچھ اپیل کی میں اس کی تائید نہیں کروں گا۔