مذہبی خبریں

 

دیوان دیوڑھی میں آج عظیم الشان پیغام مصطفی ﷺ کانفرنس
مفتی سید شاکر حسین مصباحی ( ممبئی ) و ڈاکٹر سید عبدالمعز قادری شرفی کے خطابات
حیدرآباد /23 ڈسمبر ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی و فیضان میلاد کمیٹی دیوان دیوڑھی کے زیر اہتمام 24 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان فقیدالمثال دسویں پیغام مصطفی ﷺ کانفرنس جامع مسجد اندرون دیوان دیوڑھی منعقد ہوگی ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) و محمد قادر خان قادری ( صدر فیضان میلاد کمیٹی ) کے بموجب مولانا سید شاہ عبدالحفیظ حسینی رضوی قادری شرفی مدنی نگرانی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صدارت مولانا سید خلیل علی شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی و قیادت جناب محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ مہمان خصوصی محمد عبداللہ حسینی چشتی قادری و مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی رضوی القادری الطاہری شرکت کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقرر مفکر اسلام مولانا مفتی سید شاکر حسین مصباحی ( صدر مفتی دارالعلوم محبوب سبحانی ممبئی مہاراشٹرا ) کا بصیرت افروز خطاب ہوگا ۔ کانفرنس میں مہمان مقرر و مقامی مقررین کے شریعت محمدی ﷺ تحفظ و مسلمانوں کی دین متین کیلئے ذمہ داریاں ، مسلم معاشرہ کی تباہی کے وجوہات ، نوجوان نسل کی دین سے دوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر خصوصی خطابات ہوں گے ۔ مقامی مقررین کرام میں عالم دین مولانا ڈاکٹر سید عبدالمعز قادری شرفی ، مولانا منظور عالم مصباحی ، مولانا محمد شمیم احمد صدیقی ، مولانا محمد طیب علی قادری ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے خطابات ہوں گے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری محمد فہیم خان قادری کی قرات سے ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مرزا نثار احمد بیگ نظامی (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ) شرکت کریں گے ۔ بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں ملک محمد اسمعیل علی خان ، محمد عمران رضا ، محمد خلیل رضا ، محمد داؤد قادری ، کمسن نعت خواں عبدالکریم ، ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ فرائض نظامت حافظ شیخ حسین قادری ملتانی انجام دیں گے ۔ محمد قادر خان صدر فیضان میلاد کمیٹی اور محمد فہیم خان قادری نے برادران اسلام سے اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔

 

زیارت آثار مبارک
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : زیارت آثار مبارک حضور ﷺ و حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی 25 دسمبر اتوار زیر سرپرستی حضرت صوفی سید مرتضی علی شاہ حسینی قادری ( سجادہ نشین عثمان آباد ) ، حبیب حسین بن احمد جنیدی قادری و حبیب احمد بن عمر بن صالح جیلانی قادری زیر نگرانی حضرت حبیب علوی بن حسین بن احمد جنیدی قادری خانقاہ شاہ جیلاں احمد نگر بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے ۔ صبح 9 تا ایک بجے برائے مرد حضرات اور 3 تا 6 بجے شام برائے خواتین مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب محفل نعت شاہ کونینؐ و محفل سماع 10 بجے شب منعقد ہوگی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے میر سلطان واحد علی قادری ، الحاج حسین بن احمد قرموشی ، قاضی حبیب صالح بن عبداللہ جنیدی قادری شرکت کریں گے ۔۔

 

جلسہ عید میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : انجمن فیضان المسلمین نور کالونی وٹے پلی کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ کا اجلاس ہفتہ 24 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء مدینہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں زیر نگرانی مولانا شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری شطاری مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا محمد عابد حسین نظامی ملتانی ، مولانا محمد بشیر الدین کے علاوہ دیگر علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭    جلسہ میلاد النبیؐ 24 دسمبر بعد نماز عشاء چوراہا نواب صاحب کنٹہ مقرر ہے ۔ جس کا اہتمام مجلس انتظامی کمیٹی جامع مسجد عمر فاروقؓ نواب صاحب کنٹہ و عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی نے کیا ہے ۔ مولانا محمد صلاح الدین ، مولانا عرفان قادری ، مولانا سید سعید محی الدین قادری ، مفتی محمد عبدالعزیز قادری خطاب کریں گے ۔ نگرانی مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی کریں گے ۔ مولانا آل مصطفی علی پاشاہ قادری ، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔
٭٭    مجلس فیضان فخر الصوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیر اہتمام جشن ظہور نور النور اور زیارت آثار مبارک بمقام بیت الصوفیہ مارننگ اسٹار ہوٹل امام باڑہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی حسینی قادری کی سرپرستی اور مولانا سید نور الاصفیاء روحی اعظمی کی نگرانی ، میں 24 دسمبر بعد عشاء مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ ہاشم عارف پاشاہ قادری لاابالی کرنول شریف ، مولانا محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا سید احمد الدین غوری مخاطب کرینگے ۔ 25 ربیع الاول کو بعد عشاء زیارت آثار مبارک شریف مقرر ہے ۔۔
٭٭    خانقاہ ترابیہ اور ترابیہ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی و نعتیہ مشاعرہ 25 ربیع الاول اتوار آفرین پیالیس دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ جس کی صدارت مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی حسینی قادری اور زیر نگرانی مولانا سید شاہ ولی بادشاہ حسنی حسینی قادری ہاشم پاشاہ کریں گے ۔ سرپرستی مولانا سید شاہ محمد زین العابدین ترابی حسینی سہروردی کریں گے ۔ مولانا محمد عارف قادری المختاری ، مولانا سید اظہر شاہ قادری ، مولانا محمد معصوم قادری ، مولانا سید محمد محمود پاشاہ قادری مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق بعد مغرب مشاعرہ اور بعد عشاء جلسہ جشن میلاد النبیؐ ہوگا ۔۔
٭٭    صفہ ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ ہفتہ 24 دسمبر کو بعد نماز عشاء ایوان محمدی کے روبرو سید نگر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں منعقد ہے ۔ مولانا محمد عمران قاری صدر سوسائٹی کا خطاب ہوگا ۔ مسرس محمد فاروق قریشی قادری اور مجیب شریف قادری بیان کریں گے ۔۔

درس حدیث و ذکر و مراقبہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعہ انوار القرآن للبنات حکیم پیٹ میں مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی 24 دسمبر بعد نماز مغرب درس حدیث شریف دیں گے ۔ بعد ازاں ذکر و مراقبہ کی مجلس ہوگی ۔۔

محفل نعت برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : سالانہ مرکزی محفل نعت شہہ کونینؐ برائے خواتین و طالبات 25 دسمبر اتوار کو بعد نماز ظہر ماڈرن فنکشن ہال ہمت پورہ میں منعقد ہوگی ۔ مکتبہ اہلسنت و جماعت کے ادارہ انجمن کاروان حسان کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی مرکزی محفل میں انجمن کاروان کی طالبات عربی و اردو زبان قصیدہ بردہ شریف کے علاوہ دف پر حمد ، نعت رسول مقبول ؐ و منقبت پیش کریں گی ۔۔

قرات و اذان کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : قاری محمد صمصام الدین حسامی ( عرف سفیان) کے بموجب علامہ حسام الدین فاضل میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام حسامیہ اسکول اندرون کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں ہفتہ ، اتوار اور پیر بعد نماز مغرب تا عشاء قاری غلام احمد نیازی کی زیر سرپرستی لڑکوں کے لیے قرات کلام پاک معہ تجوید اور اذان کی تربیتی کلاسیس مفت چلائے جارہے ہیں نوجوانوں سے استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔

 

نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ لطیفیہ نزد مسجد افسر ونستھلی پورم میں 24 دسمبر کو بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ نگرانی مولانا محمد عبداللطیف افسر رشادی کریں گے ۔ جب کہ مہمان خصوصی حافظ پیر شبیر احمد ہوں گے ۔ مہمان شعراء کرام مولانا عادل فلاحی مالیگاؤں ، مولانا فہیم فاکر لکھنو ، حافظ وارث وارثی دہلی ، قاری فردوس کوثر جھارکھنڈ ، مولانا نذیر نادر حسامی ، مولانا انجم قاسمی ، جناب ضیا برہانی ، بارگاہ رسالت میں نعت پاک سنائیں گے ۔ مولانا بشیر احمد حسامی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ ناظم مشاعرہ مولانا محمد نعیم کوثر رشادی ہوں گے ۔۔

اردو مسکن میں آج نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : قاضی فاروق عارفی کی اطلاع کے بموجب بزم کل ہند جمعیت المشائخ کے زیر اہتمام 24 دسمبر کو 9 بجے شب اردو مسکن میں طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہے ۔ جس کے لیے طرح ’ کبھی دل میں مدینہ ہے کبھی دل ہے مدینے میں ‘ دی گئی ہے ۔ اس نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی حضرت قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر جمعیتہ المشائخ کریں گے ۔ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی سجادہ نشین آستانہ رضویہ اور حضرت نور آفاقی محبوب نگر مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ قاضی فاروق عارفی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

خواتین کانفرنس کے تعارفی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : 25 سالہ جشن تاسیس جامعتہ المومنات کی اختتامی تقریب دو روزہ کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن تعارفی اجتماعات برائے خواتین 24 دسمبر کو مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مہدی فنکشن ہال دبیر پورہ میں 10 بجے دن اجلاس ہوگا ۔ جس میں عالمہ شکیلہ کوثر ، عالمہ عظمی سلطانہ مخاطب کریں گی جب کہ بمکان شیخ اکبر حسن نگر راضی علی مسجد 2 بجے دوپہر جس میں مفتیہ بدر النساء ، مفتیہ شاہین فاطمہ بمکان محبوب النساء چنچل گوڑہ روبرو جونیر کالج 4 بجے شام مفتیہ سمیرہ خاتون ، عالمہ ثانیہ آفرین ، حافظہ محمدی زرین رومانہ نعت شریف سنائیں گی ۔ بمکان محمد نظیر ایل بی نگر گیش نگر میں مفتیہ غوثیہ شاہد ، عالمہ خدیجہ قادری ، بمکان این ٹی آر گارڈن ایل بی نگر میں مفتیہ شاہین فاطمہ ، مفتیہ عطیہ سلطانہ بمکان ادیبہ آفرین صفیہ کلونی پلاٹ نمبر 34 نور پیالیس فنکشن ہال بوقت 3 بجے سہ پہر مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ عائشہ سمیہ مخاطب کریں گے ۔۔

جشن عید میلاد النبیؐ
٭٭    محلہ میدان ناگا باولی کنگر الاوہ یاقوت پورہ میں 24 دسمبر ہفتہ کو بعد نماز عشاء جلسہ عید میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ حافظ محمد منور علی شاہ قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

 

نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا محمد حسام الدین عاقل المعروف جعفر پاشاہ کی اطلاع کے بموجب 25 دسمبر اتوار بعد نماز عشاء حسامیہ منزل پنجہ شاہ ایوان فاضل میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ مولانا جعفر پاشاہ کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ مولانا عاقلؒ کے مرید جناب محمد مصطفی صدیقی مولانا حسام الدین فاضل کی نعت شریف سنائیں گے ۔ جناب محمد عابد حسامی مولانا عاقل کی نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدارت کریں گے اور آخر میں علامہ فاضل کا منظوم شکریہ ادا کریں گے ۔ مشاعرہ کی نظامت محمد ضیا عرفان قادری حسامی انجام دیں گے جب کہ قاری محمد طیب پاشاہ نائب ناظم مشاعرہ ہوں گے ۔ زنانہ کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔۔

 

حمیدیہ میں آج چوبیسویں محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس استقبالیہ جشن میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام یکم تا 26 ربیع الاول شریف جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی چوبیسویں محفل مبارک 24 دسمبر صبح 8 بجے حمیدیہ درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوگی ۔ جناب سید محمد علی موسیٰ رضا علی پاشاہ ، مولانا سید شاہ محمد سیف الدین قادری حاکم پاشاہ حمیدی ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری کے علاوہ نگران محفل ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء و ڈائرکٹر آئی ہرک موضوع مقدس کے مختلف پہلوؤں پر شرف خطاب حاصل کریں گے ۔۔

حمیدیہ میں جشن میلاد رحمتہ للعالمینؐ
و زیارت موئے مبارک
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ اور اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک کے زیر اہتمام 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کی بابرکت تکمیل کے موقع پر یکشنبہ 25 ربیع الاول کو جشن میلاد رحمتہ للعالمینؐ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء و ڈائرکٹر آئی ہرک بمقام حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم منعقد ہوگا۔ 4 ساعت شام سے قرآن خوانی ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز مغرب نگران جشن کا ’ آمد رحمت ؐ ‘ کے زیر عنوان خصوصی خطاب ہوگا ۔ بعد نماز عشاء رسول اللہ ؐ کے مقدس موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ میلاد عشائیہ کے بعد جلسہ میلاد رحمتہ للعالمینؐ کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری کا خیرمقدمی خطاب ہوگا ۔ نگران جشن کے علاوہ مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور سادات کرام ، مشائخین عظام ، علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔

عرس سراپا قدس حضرت تاج العرفاءؒ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے پریس نوٹ کے مطابق 43 ویں عرس سراپا قدس حضرت تاج العرفاء ؒ کی دو روزہ تقاریب کا پروگرام اس طرح ہے ۔ دوشنبہ 26 ربیع الاول بعدنماز فجر خدمت صندل بہ مزار حضرت تاج العرفاءؒ ، 4 بجے شام تلاوت قرآن مجید و محفل نعت شہنشاہ کونینؐ ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و خصوصی خطاب ’ تذکرہ حضرت تاج العرفاء ‘ از سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ، حلقہ ذکر ، بعد نماز مغرب پیشکشی غلاف و نذرانہ گل بہ مزار حضرت تاج العرفاء ، محفل چراغاں ، تناول تبرک ، 10 بجے شب نماز عشاء کی جماعت ہوگی ۔ بعدہ جلسہ قرات قرآن مجید ، طرحی نعتیہ مشاعرہ ’ تمام خوبیاں یکجا ترے جمال میں ہیں ‘ ( قافیہ : جمال ، ردیف : ہیں ) سلام بحضور خیر الانامؐ اور دعا ۔ 27 ربیع الاول صبح 8 بجے تلاوت قرآن مجید و شجرہ خوانی ، نذرانہ گل بہ مزار حضرت تاج العرفاؒ ، سلام بحضور شہنشاہ کونینؐ و دعا بعدہ تناول تبرک ۔۔

 

جلسہ جشن میلادالنبیؐ
٭٭ نوجوانان محلہ ہیڈ کوارٹر لین فرسٹ لانسر نزد عید گاہ کے زیر اہتمام 24 ڈسمبر بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء جلسہ جشن عید میلادالنبیؐ فرسٹ لانسر نزد عیدگاہ مقرر ہے۔ صدارت مولانا محمد عبدالقادر صدیقی نظامی اور نگرانی مولانا غلام صمدانی نظامی رفاعی القادری کریں گے جبکہ مولانا محمد مہتاب چشتی کربلائی، مولانا محمد مختار احمد نظامی، مولانا محمد حاجی نظامی القادری مخاطب کریں گے۔