مذہبی خبریں

عملی میدان میں نبی ﷺ کی سنت پر عمل کرنا ضروری
مسلم لیگ کے جلسہ رحمتہ اللعالمین ؐ سے مفتی صادق محی الدین، عبدالستار مجاہد اور حامد محمد خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (پریس نوٹ) نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اور ان کی لائی ہوئی شریعت پر عمل پیرا ہوجائیں تو دنیا میں کامیابی نصیب ہوگی اور آج کا دن مسلمانان عالم کیلئے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اللہ رب العزت نے آج ہی کے دن دنیا کی اس عظیم مرتبت شخصیت ختم رسول ﷺ کو پیدا فرمایا جن کے آنے کے بعد دنیا کو راحت ملی اور رحمتہ اللعالمین ﷺ بن کر بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لایا۔ مولانا مفتی صادق محی الدین جامعہ نظامیہ نے کہا کہ جب نبی ؐ کا نور اس دنیا میں آیا تو ساری کائنات روشن ہوگئی۔ میلاد ہمارے بزرگوں نے بھی منائی لیکن ان کے اور ہمارے طریقہ کار میں بہت بڑا فرق آ گیا ہے۔ ہم فضول خرچی اور اسراف کی طرف رواں دواں ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میلاد نہیں منانا چاہئے بلکہ میلاد خوشی سے منائیے لیکن برادران وطن کا خیال رکھتے ہوئے کہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ مولانا حامد محمد خاں امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کہا کہ ہم نبی ؐ کا نام لیتے ہیں لیکن عملی میدان میں نبی کی سنت پر عمل نہیں کرتے۔ محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے کہا کہ ہماری شادیاں سنت کے مطابق عمل میں نہیں آرہی ہے جس کی وجہ ملت کا قیمتی سرمایہ اسراف میں خرچ ہورہا ہے۔ عبدالستار مجاہد، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد لکچرر اور محمد منیرالدین مجاہد نے بھی مخاطب کیا۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید لائق علی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں حاشر احمد خاں و معاذ مجاہد نے نعت شریف پیش کی۔

درود شریف پڑھنا خیر و برکت کا باعث : حافظ صابر پاشاہ
حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) درود شریف کا پڑھنا، پڑھانا، سننا، سنانا بڑے خیر و برکات والے کاموں میں سے ایک اہم حصول برکت والا کام ہے۔ درود شریف کی برکت سے ہر مشکل کام آسان ہوجاتا ہے۔ تکلیف دور ہوجاتی ہے بے چین دل کو قرار ملتا ہے۔ ایک عاشق رسول کے لئے درود شریف بہت بڑی نعمت ہے۔ درود شریف سے مردہ دل زندہ ہوجاتا ے۔ درود شریف سے دعا منظور و قبول ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے نماز جمعہ سے قبل حج ہاؤز کے اجتماع سے کیا۔ انھوں نے کہاکہ اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تین ایسے شخص ہیں جو میری زیارت سے محروم رہیں گے۔ پہلا والدین کا نافرمان ، دوسرا میری سنت کو چھوڑنے والا، تیسرا جس کے آگے میرا ذکر کیا جائے۔

 

دارالعلوم رحمانیہ میں آج جلسہ تحفظ شریعت
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (راست) مفتی محمود زبیر قاسمی مدیر ماہنامہ پیام دارالعلوم رحمانیہ کی اطلاع کے مطابق موجودہ حالات اور ملت اسلامیہ کو درپیش چیالنجس کے پیش نظر ملت کی رہنمائی کیلئے 18 ڈسمبر بروز اتوار 7 بجے شب احاطہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ میں جلسہ تحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ بصدارت مولانا سید رابع حسنی ندوی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ منعقد ہے۔ نگرانی مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی کریں گے۔ یہ جلسہ عام عالمی رابطہ ادب اسلامی کے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ کی میزبانی میں منعقدہ سہ روزہ 36 ویں سمینار کی اختتامی نشست بھی ہوگا۔ مولانا واضح رشید ندوی جنرل سکریٹری عالمی رابطہ ادب اسلامی، مولانا سید سلمان حسینی ندوی صدر الشباب الاسلامی لکھنؤ، مولانا خالد ندوی غازی پوری، مولانا نذرالحفیظ ندوی، مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جناب محمد علی شبیر اور دیگر مخاطب کریں گے۔ موضوع کی حساسیت کے پیش نظر اراکین استقبالیہ کمیٹی پروفیسر محسن عثمانی ندوی، جناب محمد رحیم الدین انصاری، جناب سہیل احمد قادری، مولانا ابرارالحسن رحمانی قاسمی، مولانا فصیح الدین ندوی، مولانا عامر رحمانی، مولانا نجم الحسن، مولانا قطب الدین ندوی، مولانا ہارون قلندر ندوی، مولانا الیاس ہاشمی ندوی، مولانا نثاراحمد ندوی قاسمی، مولانا سلیمان ندوی، جناب عادل بن ابراہیم مسقطی، جناب ادبی، ڈاکٹر فہیم اختر ندوی، جناب ایاز اشرف نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت اور استفادہ کی خواہش کی ہے۔
محفل نعت شریف و جلسہ عید میلادالنبی ؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (راست) جامعتہ المؤمنات مغلپورہ کے زیراہتمام 20 ڈسمبر منگل کو 9 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں کل ہند محفل نعت شریف و جلسہ عید میلادالنبی ﷺ برائے خواتین ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے۔ ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز، ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین، ڈاکٹر مفتیہ نسرین افتخار، ڈاکٹر مفتیہ عاتکہ طیبہ، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عشرت بیگم مخاطب کریں گے جبکہ مفتیہ سعیدہ فاطمہ، مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد مؤمناتی، مفتیہ حافظہ سمیرہ خاتون، شفاء ناز، قاریہ ثانیہ آفرین، حافظہ محمدی زرین رومانہ نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مہمانان خصوصی محترمہ طیبہ تسنیم، الحاجہ این شہناز، الحاجہ فریدہ بانو، بیگم کے ایم خاں، قاریہ ریحانہ ہاشمی، محترمہ شاہین بیگم شرکت کریں گے۔

 

احاطہ موسیٰ قادریؒ میں آج جشن
میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارک
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : جشن میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارک مقدسہ زیر سایہ عافیت پیر کامل ابوالبرکات حضرت سید خلیل اللہ شاہ ؒ 18 دسمبر صبح دس تا رات 9 بجے تک مولانا عبدالرشید نقشبندی قادری کے مکان 21-4-199 حسینی علم احاطہ موسیٰ قادریؒ نزد اعظم ہاسپٹل پر زیارت آثار مبارک مقدسہ مقرر ہے ۔ نظام العمل صبح 10 بجے قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔ بعد قصیدہ سرکار دو عالم ؐ اور خلفائے راشدین اور متعدد بزرگان دین کے آثار شریفہ کی زیارت کروائی جائے گی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا خاص انتظام ہوگا ۔۔

حمیدیہ میں آج اٹھارویں محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس استقبالیہ جشن میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام یکم تا 26 ربیع الاول شریف جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی اٹھارویں محفل مبارک 18 دسمبر صبح 8 بجے حمیدیہ درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوگی ۔ جناب سید محمد علی موسیٰ رضا علی پاشاہ ، مولانا سید شاہ محمد سیف الدین قادری حاکم پاشاہ حمیدی ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری کے علاوہ نگران محفل ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء و ڈائرکٹر آئی ہرک موضوع مقدس کے مختلف پہلوؤں پر شرف خطاب حاصل کریں گے ۔۔

 

جلوس و جلسہ میلادِ مقصودِ کائناتؐ
حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام مرکزی جلوس و جلسہ میلادِ مقصودِ کائنات ، فخر موجودات، محمد مصطفے احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ و سلم زیرصدارت مولانا غلام احمد قریشی امیر انٹرنیشنل مسلم تحریک تحفظ شریعت 18 ربیع الاول بروز اتوار حافظ بابا نگر میں مقرر ہے۔ بعد نماز مغرب جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہلسنت و جماعت فاطمہ نگر پھول باغ سے جلوس کا آغاز ہوگا۔ قاری حبیب احمد جمیل اللیل کی قرأت کلام پاک اور جناب محمد یوسف قادری کی نعت شریف ہوگی۔ جناب عوض بن عبداللہ المعروف علی اور ڈاکٹر خواجہ سعیدالدین مہمان خصوصی ہوں گے۔ قائد جلوس مولانا غلام احمد قریشی کے خطاب ہوں گے۔ حافظ محمد عدیل قادری نقشبندی مخاطب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز قاری سید اعجاز معین الدین کی قرأت کلام پاک اور شیخ محمود کی نعت شریف سے ہوگا۔
l٭l غلامانِ مصطفیٰ ایجوکیشنل سوسائٹی و مدرسہ رحمت عالمؐ کے زیراہتمام اتوار 18 ڈسمبر کو صبح 10 بجے تا بعد ظہر نزد ثمینہ ہاسپٹل مسجد نور اسماعیل نگر بنڈلہ گوڑہ میں جشن عید میلادالنبیؐ زیرسرپرستی نبیرہ شیخ الاسلام سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیٰ پاشاہ قادری منعقد ہے۔ مہمانان خصوصی مولانا محمد مصطفی شریف، مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری، مولانا سید عبدالرحمن حسن قادری، مولانا شیخ جلال الدین رضوی مخاطب کریں گے۔ مہمانان اعزازی جناب محمد مجاہد عرف رضوان ماما، جناب اعجاز علی قریشی، محمد عامر بن سلیم العمودی، محمد حفیظ پٹیل، مرزا کریم بیگ، حسین الکثیری، جناب محمد الیاس طاہر، محمد عبدالپرویز ، محمد ریاض ہیں۔
دینی اجتماعات
حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیراہتمام سالانہ اجتماع جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم بروز اتوار بعد نماز عشاء آئی آئی گراؤنڈ رنمست پورہ نزد مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ منعقد ہوگا جس کی سرپرستی شہزادہ حضور غوث اعظم مولانا سید کاظم پاشاہ قادری اور نگرانی مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگرانی سنی دعوت اسلامی (اے پی و تلنگانہ) کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا سید آل مصطفی علی پاشاہ قادری، مولانا محمد عرفان قادری، مولانا عبدالقدوس، مولانا سید سعید محی الدین قادری اور مفتی محمد عبدالعزیز قادری مخاطب کریں گے۔ اجتماع کا آغاز حافظ میر عبدالعزیز ہاشمی کی قرأت سے ہوگا۔ جناب سید عثمان رضوی، عمر جنیدی، عاتک نوری، سہیل نوری، شیخ عثمان، شیخ فرقان، سید عبدالکریم نعت پاک سنائیں گے۔ حافظ حاجی نوری، مولوی سید شاکر نوری نظامت کریں گے۔
میلاد کانفرنس
حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیراہتمام ایک روزہ عظیم الشان میلاد کانفرنس اتوار 18 ڈسمبر کو صبح 9 بجے تا عشاء مسجد اقصیٰ نٹراج نگر (جھرہ) ٹپہ چبوترہ میں زیرسرپرستی مولانا سید شاہ محمد عبداللہ حسینی البخاری چشتی کلیمی زیرصدارت حافظ و قاری سید شاہ محمد عبدالقادر حسینی البخاری پیر جیلانی پاشاہ و زیرنگرانی مولانا خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی منعقد ہے۔ آغاز قصیدہ بردہ شریف سے ہوگا۔ مولانا سید محمد تنویر ہاشمی شطاری بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری، مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی مجددی، مولانا سید عبدالواسع حسینی البخاری امان اللہ نورانی، مولانا احمد محی الدین رفیع نقشبندی، مولانا مجاہد علی نقشبندی، مولانا مجتبیٰ بیابانی رفاعی، مولانا رؤف احمد نظامی، مولانا محمد عبدالقادر صدیقی، مولانا غلام صمدانی رفاعی، مولانا سید محبوب نقشبندی، مفتی محمد سعید الرحمن رضوی، مولانا محمد اسحاق اسراری، مولانا نسیم اختر، مولانا عامر شرفی، مولانا صوفی غوث ابوالعلائی، ڈاکٹر سید شاہ محمد عبدالمعز شرفی، مولانا فاروق احمد نظامی، مولانا شاہ محمد احمد اللہ چشتی محمودی، مولانا سید حافظ پاشاہ توکلی، مولانا محمد عمر شمسی، مولانا شفیق نقشبندی، مولانا سید حسن چشتی، مولانا محمد سلیم فاروقی، ڈاکٹر محمد عبدالقدیر صدیقی نعمت قدیری، مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری، مولانا یوسف نقشبندی، مولانا مسعود اللہ قادری شرفی، مولانا محمد عابد علی خاں القادری المقتدری، مولانا محمد عبدالقدیر مرزائی، مولانا سید توفیق اللہ بخاری نقشبندی، مولانا شاہ غوث احمد قادری، مولانا محمد شمیم قادری، جناب سید اسماعیل شرفی، مولانا حافظ سید غوث الدین مجددی بحیثیت مہمانان شرکت و خطاب کریں گے۔

 

حافظ میر لطافت علی کا درس قرآن
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد طور قاضی پورہ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ درس قرآن دیں گے ۔۔

دینی اجتماعات
٭٭    اجتماع عام جماعت اسلامی ہند چارمینار 18 دسمبر اتوار 11 بجے دن اسلامک سنٹر چھتہ بازار میں منعقد ہوگا ۔ درس قرآن مجید جناب عبدالرحیم خاں دیں گے جب کہ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ’ رسول اکرم ﷺ کی حکمت انقلاب ‘ پر خطاب کریں گے۔۔

محافل مکہ مسجد سوسائٹی کا پروگرام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : مکہ مسجد سوسائٹی محافل کے زیر اہتمام ’ انسانی تاریخ میں نظام خلافت کا امتیاز ‘ پر حسین شہید 18 دسمبر اتوار شام 3 بجے مکہ مسجد احاطہ میں لائبریری بلڈنگ کانفرنس ہال میں خطاب کریں گے ۔۔
l٭l جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف مسجد ریتی چھاؤنی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں 18 ڈسمبر کو بعد مغرب اجتماع مقرر ہے۔ مولانا محمد بدیع الدین قادری عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم پر خطاب کریں گے۔ نعت گو حضرات اپنے مختلف انداز میں نعت شریف سنائیں گے۔

قرأت قرآن مجید اور اذان کی
بالکل مفت کلاسیس
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (راست) مدرستہ النور لتحفیظ القرآن الکریم سعیدآباد میں اتوار کو صبح 10 تا 12 بجے دن حافظ و قاری محمد شوکت اللہ غوری کی زیرنگرانی قرأت کلام مجید اور اذان کی بالکل مفت بہترین عملی مشق کروائی جارہی ہے۔ طلباء و طالبات کیلئے علحدہ کلاسیس کا نظم ہے۔ خواہشمند حضرات فون نمبر 9959281943 پر ربط کریں۔