مذہبی خبریں

قرآنی تعلیمات اور حضورؐ کے ارشادات صحابہ کرام کے لیے کافی
’ یوم صحا بہؓ ‘ سے مولانا محمد قمر احمد اشرفی اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مقدس کتاب قرآن مجید میں آپؐ کی بعثت کے مقاصد بیان کئے گئے ہیں ۔ جس میں تزکیہ نفس اور تہذیب و اخلاق ہے جسے ہر مومن کی فلاح و نجات کے لیے ضروری قرار دیا گیا ۔ اس کی تعلیم و تربیت آپؐ نے صحابہ کرام کو دی اور اسے انہوں نے من و عن حاصل کیا ۔ آپؐ کے ارشادات اور قرآنی تعلیمات کو جب صحابہ کرامؓ نے اپنی زندگی کا منبع و محور بنایا تو ان کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی پیدا ہوئی ۔ اپنی باپ دادا کی اندھی تقلید اور پیروی کو خیر باد کیا اور دامن رسولؐ سے وابستہ ہوگئے ۔ انہیں اس بات کا غم نہ تھا کہ اس راہ میں آجانے کے بعد ان کے باپ داد کی دولت اور خود ان کی کمائی ہوئی دولت کو روک لیا جائے گا اور اس سے ان کے خاندان پر اثر ہوگا ۔ اللہ اور اس کے رسولؐ پر ایمان لاکر اسلام میں پورے کے پورے داخل ہونے کے نتیجہ میں ان کی زندگیوں میں انقلاب عظیم برپا ہوا ۔ اس لیے رسول کریم ؐ کو یہ بات کہنی پڑی کہ ’ لوگو ۔ میرے اصحاب ستاروں کے مانند ہے ان میں کسی ایک کی پیروی کرلو تو نجات پاجاؤ گے ‘ ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام یوم صحابہؓ کے جلسہ سے کیا ۔ جو چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ میں کل شب منعقد ہوا ۔ جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت نے نگرانی کی ۔ مہمان مقرر مولانا محمد قمر احمد اشرفی ناظم اعلی کچوچھوی شریف ( اترپردیش ) نے کہا کہ مسلمان موجودہ نازک ترین صورت حال پر غور کرتے ہوئے قرآن اور سیرت رسولؐ اور آپؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوجائیں ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد نے صحابہ کرامؓ کی عظمت و مقام کو قرآن پاک کی روشنی میں کہا کہ ’ وہ ایک دوسرے کے غمگین اور باطل کے مقابلہ میں بڑے سخت تھے ‘ ۔ جناب ضیا الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت نے بھی مخاطب کیا ۔ نواب احمد عالم خاں نے خطبہ استقبالیہ پڑھا ۔ جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی نے خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کی سیرت بیان کی ۔ اس موقع پر جناب مظہر لطیفی ، عبدالرحیم قریشی ، محمد میر قادری ، محمد علی سلیم ، خواجہ قطب الدین ، اسعد قادری ، زین الدین نوید ، قمر جلالی اور اراکین تعمیر ملت نے سرگرم حصہ لیا ۔۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی کے بموجب 15 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ اس جلسہ کی کارروائی مولانا محمد اسلم چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا محمد نور الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔

رسم رونمائی ’ آتش دان ‘ ناول : قمر جمالی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انجمن ترقی پسند مصنفین اردو ہندی ، تلنگانہ حیدرآباد لٹریری فورم القلم سوسائٹی اور تلنگانہ رائٹرس اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام 17 دسمبر کو اردو ہال حمایت نگر میں ساڑھے چھ بجے شام بصدارت جناب نواب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اجراء بدست پروفیسر ایس اے شکور ناظم و صدر اردو اکیڈیمی تلنگانہ عمل میں آئے گی ۔ مہمان خصوصی پروفیسر بیگ احساس ، پروفیسر اشرف رفیع ، کے پرسن چند بھنڈاری ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، ڈاکٹر آمنہ تحسین ، ڈاکٹر حبیب نثار ، ششی نارائن سوادھین ، خواجہ کمال الدین ہوں گے۔ کنوینر فرید ضیائی نے شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔

میلاد کانفرنس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس ( آپ کا عشق ہے ایمان رسول عربی ) اتوار 18 دسمبر کو صبح 9 بجے تا عشاء مسجد اقصیٰ نٹراج نگر ( جھرہ ) ٹپہ چبوترہ میں زیر سرپرستی مولانا سید شاہ خواجہ غیاث الدین چشتی اجمیری ، مولانا سید شاہ محمد عبداللہ حسینی البخاری چشتی کلیمی و زیر صدارت مولانا سید شاہ محمد عبدالقادر حسینی البخاری چشتی کلیمی منعقد ہوگی ۔ مفتی سید شاہ ضیا الدین نقشبندی القادری ، مولانا محمد مجاہد علی نقشبندی ، مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری افتخاری ، مولانا سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر پاشاہ قادری ، مولانا محمد رفیع نقشبندی ، مولانا مجتبیٰ خاں بیابانی ، مولانا روف احمد نظامی ، مولانا محمد عبدالقادر صدیقی ، مولانا غلام صمدانی رفاعی ، مولانا محمد احمد اللہ شاہ قادری چشتی ، مولانا سید عبدالواسع حسینی امان اللہ نورانی ، مولانا غوث قادری ، مفتی محمد سعید الرحمن رضوی ، مولانا نسیم اختر ، مولانا اسحاق اسراری ، مولانا عامر قادری ، مولانا سید شاہ عبدالمعز شرفی ، مولانا محمد عمر شمسی ( نواسہ نانا حضرت چٹگوپہ ) ، مولانا مسعود پاشاہ کے علاوہ دیگر علمائے کرام و مشائخ شرکت و شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

 

ماہانہ مجلس فاتحہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : ماہانہ مجلس فاتحہ حضرت مولانا سید محمد امام الدین شاہ قادری و شاذلی ؒ ، مولانا سید محمد بادشاہ محی الدین قادری شاذلی نقشبندی المعروف محی الحق قادری گوشہ نشینؒ کی ماہانہ مجلس فاتحہ بیت المحی ، دودھ باولی بروز جمعہ 16 دسمبر زیر نگرانی مولانا حکیم سید محمد قادر محی الدین قادری جانشین حضرت ممدوح منعقد ہوگی ۔ بعد نماز مغرب قرآن خوانی ، ختم قادریہ ، حلقہ ذکر ، درود و سلام ہوگا ۔۔

 

سالانہ فاتحہ مادر دکن و دلہن پاشاہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : معتمدی اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام کی اطلاع کے بموجب مادر دکن و دلہن پاشاہ کی سالانہ فاتحہ بمقام مقبرہ شاہی اندرون مسجد جودی کنگ کوٹھی میں 16 دسمبر بروز جمعہ کو دس بجے دن مقرر ہے ۔ جس میں تلاوت قرآن ختم قرآن ، نعت شریف ، قصیدہ بردہ شریف کے بعد مزار مبارک پر چادر گل پیش کیا جاکر فاتحہ خوانی ہوگی اور بارگاہ رسالت میں سلام گزرانا جائے گا ۔۔

 

پیغمبر اسلام عظیم رہنما ، اسلام امن کا علمبردار
عید میلاد کے موقع پر تعارفی مہم ، برادران وطن کے دلچسپ تاثرات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : عید میلاد کے موقع پر چارمینار سے مہدی پٹنم تک خاتم النبیین ﷺ کا تعارف مختلف زبانوں تلگو ، ہندی ، انگلش ، اردو ، میں کتابچے ، ورقئیے ، پلے کارڈس بتاتے ہوئے پولیس عہدیداروں ، تاجروں ، سیاحوں ، منادر کے ذمہ داروں ٹریفک سگنل پر راہروں میں پیغمبر اسلام کا تعارف زیر نگرانی داعی اسلام غلام نبی شاہ نقشبندی پیش کیا گیا ۔ خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی نے مختلف کارنر میٹنگس کو تلگو ، انگریزی ، ہندی ، تامل میں مخاطب کیا اور آر اے ایف ، پولیس اسٹیشنوں میں منادر کے ذمہ داروں تقریبا 300 افراد میں مفت کتابچے مختلف لکچر کے ذریعہ معہ شیرینی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مفتاح الرحمن طلحہ ، ڈاکٹر مطیع الرحمن ، حافظ مقیت الرحمن ، محمد سمیر ، مرزا عارف ، محمد رفیع ، اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔۔

عاشقانِ رسولؐ پر نوٹ بندی کاکوئی اثر نہیں: مولاناغوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔14ڈسمبر(راست) مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حسبِ رواجِ سابقہ اِس بار بھی تقاریب ِ میلاد زوروشور سے منائی گئیں ،کھانے کی دعوتیںبھی ہوئیں عُشّاقِ رسولؐ عاشقانِ مصطفیٰؐ پر نوٹ بندی کا کوئی اثر نہیں ہوا۔انہوںنے آندھیوں میں چراغ جلائے ہیں کیوںنہ ہو کے ہندوستان وہی سرزمین ہے جس کے تعلق سے حضوراکرم ﷺنے یہ فرمایا تھا کہ “مجھے ہند سے بوے محبت آتی ہے ـ”الحمد للہ کہ ہم حیدرآبادی ہندستان کے دل حیدرآباد میں رہتے ہیں جہاں بے شمار اولیاء اللہ آرام فرما ہیں ۔ الحاصل قابلِ مبارکباد ہیں وہ لوگ جو پیسوں یا نقد ی کی قحط سالی کے باوجود تقاریبِ میلاد کے انعقادات عمل میں لاکر اللہ اور اُسکے رسولؐ کی خوشنودی کا باعث بنے۔

 

جشن میلاد النبیؐ و جشن اردو
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : ادارہ ادب صادق کا جلسہ و مشاعرہ 17 دسمبر شام 6-30 بجے اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس میں بہ تعاون قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نیو دہلی ایک سمینار بعنوان ’ اردو کے مستقبل میں سوشیل میڈیا کا رول ‘ رکھا گیا ہے ۔ مقالہ نگار جناب عابد صدیقی ، اسلم فرشوری ، فاضل حسین پرویز ، ڈاکٹر فضل اللہ مکرم ، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق اور جناب مکرم نیاز ہوں گے ۔ سمینار کے بعد جلسہ سیرت النبیؐ صدارت مولانا ضیا عرفان حسامی کریں گے ۔ مقررین جناب عبدالرحمن الحامد ، قاضی محمد سراج الدین رضوی ، مولانا نادر المسدوسی ، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ہوں گے ۔۔

 

 

مجلس بچاؤ تحریک کا جلسہ رحمتہ للعالمینؐ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سالانہ مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمینﷺ زیر اہتمام مجلس بچاؤ تحریک گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ 17 دسمبر زیر نگرانی جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت صدر مجلس بچاؤ تحریک منعقد ہے ۔ مہمان خصوصی مفتی نور الرحمن برکاتی ، مفتی بنگال شاہی امام ٹیپو سلطان مسجد شرکت کریں گے ۔ جب کہ مہمان مقرر کی حیثیت سے ڈاکٹر حفیظ الرحمن پیس فاونڈیشن ، مولانا محمد فیروز عزیزی مہتمم دارالعلوم اشرفیہ پونہ ، کے علاوہ بیرونی شعراء کرام شاعر اسلام قاری تابش ریحان ، قاری فیضی کے علاوہ مقامی مقررین مولانا سید بختیار عالم ، ڈاکٹر شوکت علی مرزا ، مولانا الحاج حبیب الحسن صدیقی کے علاوہ مقامی شعراء میں سید مسرور عابدی شرفی القادری ، عبدالرشید ارشد ، سید مصطفی علی سید ، سید علی عادل تشریف اللہی سفیر عطش ، رشید شہیدی کلام سنائیں گے ۔ خطبہ استقبالیہ مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری ہوں گے ۔ مولانا سید شاہ زین العابدین چشتی ، مولانا سید طاہر اور تقی عسکری ولا اور سید مصطفی ہوں گے ۔۔

بارگاہ معصومین میں جشن
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : جناب اقبال عابدی کے بموجب بارگاہ معصومین میں جشن سرور کائنات بانی انجمن معصومین الحاج میر صابر علی زوار 17 دسمبر بعد نماز مغربین مقرر ہے ۔ جس میں شعراء و ذاکرین کو شال پوشی و گلپوشی کی جائے گی ۔ مولانا جعفر حسین خلجی اور جناب میر آصف علی اور جناب مقصود جعفری جشن سے خطاب کریں گے ۔۔

مدینہ پبلک اسکول میں
آج جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مدینہ پبلک اسکول کے زیر اہتمام 15 دسمبر کو 10-30 بجے دن لطیف الدین ہال مدینہ پبلک اسکول حمایت نگر میں جلسہ میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ پروفیسر علیم اشرف صدر شعبہ عربی ، مولانا آزاد اردو یونیورسٹی بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے ۔ جب کہ ڈاکٹر افتخار الدین ڈائرکٹر میسکو بچوں میں قرآن مجید پیش کریں گے ۔۔

انجمن خواتین کا سالانہ جلسہ رحمتہ للعالمینؐ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انجمن خواتین کا سالانہ جلسہ رحمتہ للعالمینﷺ 17 دسمبر کو 10 بجے دن رشید فنکشن ہال اعظم پورہ میں محترمہ حامدی بیگم صدر انجمن معتمد انجمن ، محترمہ ثریا خیر الدین اور نائب صدر محترمہ ہاجرہ بیگم کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز صدر اعزازی قاریہ امت الغفور صادقہ و محترمہ بشریٰ سلطانہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ ثریا خیر الدین اور محترمہ افرا فاطمہ حمد باری تعالیٰ پیش کریں گی ۔ محترمہ مظفر النساء ناز ، محترمہ ممتاز جہاں عشرت ، محترمہ ثریا خیر الدین ، محترمہ غوثیہ بیگم نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ انیس عائشہ اس جلسہ کی صدر استقبالیہ اور ڈاکٹر اشرف رفیع ، محترمہ عقیلہ خاموشی مہمانان خصوصی ہوں گی اور خطاب کریں گی ۔ محترمہ اصغر صدیقہ ، محترمہ نفیس دوست علی ، سلویٰ زرین طالبہ اسکالر ماڈل اسکول ، آمنہ بیگم طالبہ معظم جاہی مارکٹ بھی مخاطب کریں گی ۔ محترمہ اطہری فضا ، محترمہ شبینہ فرشوری ، محترمہ اسریٰ فاطمہ اور محترمہ لائبہ اظہر کوہ نور اسکول طالبہ نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گی ۔ ڈاکٹر حمیرا جلیلی کنوینر عمومی تقریری ، تحریری نعت خوانی مقابلوں کی رپورٹ پیش کریں گی ۔ انعامات و میموریل ایوارڈز کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ محترمہ ثریا خیر الدین اور ڈاکٹر نکہت آراء شاہین نظامت کے فرائض انجام دیں گی ۔ محترمہ عروج فاروق ، محترمہ یوسف بیگم ، محترمہ طاہرہ محمود علی ، محترمہ رابعہ نیاز جلیلی ، محترمہ غوثیہ بیگم ، محترمہ فرزانہ سہیل جلیلی ، محترمہ فاطمہ بیگم ، محترمہ مظفر النساء ناز اور محترمہ قمر شہناز نے خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش ہے ۔۔