مذہبی خبریں

تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داریاں پر علمی سمینار
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (راست) حافظ محمد آصف الدین استاذ معہد کے بموجب المعہد الدینی العربی کا سالانہ جشن میلادالنبی ﷺ و علمی سمینار بعنوان تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داریاں و مشاعرہ بزبان عربی و اردو مقرر ہے و نیز /26 نومبر روز شنبہ گیارہ بجے دن ایک اجلاس عام بعنوان سائنس برائے ادراک آیات بصدارت عمدۃ المحدثین مولانا خواجہ شریف مقرر ہے ۔ جس میں وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی محترم اسلم پرویز کا خطاب ہوگا ۔ان کے علاوہ معززین شہر و ذمہ داران قوم و ملت شرکت کریں گے ۔ /27 نومبر بروز اتوار ایک علمی سمینار بعنوان تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داریاں اردو مسکن خلوت دس بجے دن مقرر ہے ۔ جس میں ملک کے دانشور و علماء دین مختلف عناوین پر اپنے قیمتی پرمغز مقالات پیش کریں گے ۔ عمدۃ المحدثین صدارت کریں گے ۔ جبکہ مہمان خصوصی مولانا مفتی عظیم الدین صدر مفتی دارالافتاء جامعہ نظامیہ ہوں گے ۔ یکم ڈسمبر بروز جمعرات بعد عشاء غیر طرحی مشاعرہ بزبان عربی و اردو مقرر ہے ۔ ناظم مشاعرہ مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی اعظم قادری صدر کل ہند جمعیۃ المشائخ کریں گے ۔ ملک کے ممتاز و خوش گلو ثنا خوان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔

جلسہ تذکرۂ حضرت مصباح القراء
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (راست) ڈاکٹر میر وجاہت علی (معتمد مجلس انتظامی ) کے بموجب جلسہ تذکرۂ مصباح القراء حضرت العلامہ حافظ و قاری محمد عبداللہ قریشی ازہریؒ جمعرات /24 نومبر کو  12 ساعت دن مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں مولانا محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد کی زیرنگرانی مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد عبدالنور قادری ملتانی کی قرأت کلام مجید سے ہوگا ۔ قاری انیس احمد ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری (شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ) خطاب کریں گے ۔

 

کل ہند مجلس تعمیر ملت کے تقریری مقابلے
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (پریس نوٹ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منعقد ہونے والے 67 ویں یوم رحمۃ للعالمینؐ و یوم صحابہؓ کی ضمن میں تقریری مقابلے برائے طلباء جونیر و ڈگری کالج /24 نومبر بروز جمعرات صبح دس بجے صدر مدینہ منشن نارائن گوڑہ (روبرو بلڈ بنک) منعقد ہوں گے ۔ واضح رہے کہ عنوان علی الترتیب ’’غزوہ بدر ‘‘ اور ’’موجودہ دور میں اخلاق کی اہمیت‘‘ پہلے ہی دئے جاچکے ہیں ۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء جو اب تک اپنا نام رجسٹر نہ کروائے ہوں وہ مقابلہ سے ایک گھنٹہ قبل مدینہ منشن آکر اپنا نام رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔ طلباء اپنے ساتھ بونافائیڈ سرٹیفکیٹ (تعلیمی صداقتنامہ) کی زیراکس کاپی ضرور ساتھ لائیں ۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی کے بموجب 24 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا عبدالملک مظاہری مخاطب کریں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری 24 نومبر کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

تحفظ شریعت و حرمین طیبین کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : جامعہ انوار الحق و تنظیم خدام رسول و مہر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تحفظ شریعت و حرمین طیبین کانفرنس 26 نومبر کو بعد نماز مغرب عیدگاہ بلالی ( ہاکی گراونڈ ) مانصاحب ٹینک میں مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا قمر الزماں اعظمی سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ ، مولانا عبید اللہ خاں اعظمی سابق ممبر آف پارلیمنٹ نئی دہلی ، مولانا وارث جمال قادری بانی و صدر آل انڈیا تبلیغ سیرت ممبئی ، مولانا عطا الرحمن رضوی خطیب و امام جامع مسجد امام احمد رضا ممبئی شرکت اور خطاب کریں گے ۔ سرپرستی جانیشن شیخ الاسلام مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قادری چمن ، صدارت مولانا سید اولیاء حسینی قادری المعروف مرتضی پاشاہ نبیرہ شیخ الاسلام قادری چمن ، نگرانی مولانا سید آل مصطفی قادری المعروف علی پاشاہ مدیر اعلی ہفتہ وار خطیب دکن اور سیف دکن نبیرہ حضرت زرد علی شاہؒ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی المعروف ممشاد پاشاہ خطیب جامع مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم کریں گے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : درویش کامل حضرت حبیب محمد بن حسین العطاس ؒ کا عرس شریف 24 نومبر نیو بابا نگر روبرو وادی ہدیٰ پہاڑی شریف میں بعد نماز ظہر غسل شریف سے آغاز ہوگا ۔ بعد نماز عصر بارگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردیؒ میں پیش کشی چادر گل فاتحہ خوانی و محفل سماع منعقد ہوگا ۔ بعد ازاں برآمدگی جلوس صندل مبارک از حجرہ حضرت ممدوح تا درگاہ شریف پہنچے گا ۔ بعد نماز مغرب رسم صندلی مالی متولی و جمیع معتقدین انجام دیں گے ۔ محفل سماع ہوگا ۔ محفل چراغاں 25 نومبر کو بعد عصر قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف از جماعت انور محمدی بارکس پیش کشی ہوگی ۔ محفل سماع منعقد ہوگی ۔ محفل قل 26 نومبر کو 11 بجے دن غسل مزار شریف و تبدیلی غلاف مبارک چادر گل فاتحہ خوانی تقسیم تبرک و دعا خیر پر تقاریب عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

 

تاجدار بریلی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام تاجدار بریلی کانفرنس 24 نومبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگی ۔۔