مذہبی خبریں

اعراس شریف
حیدرآباد /16 نومبر ( راست ) دو روزہ عرس شریف حضرت میاں عزت اللہ شاہ ابوالعلائیؒ پیر و مرشد حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ اردو شریف عقب پتھرگٹی 16 صفر المظفرمقرر ہے بعد نماز فجر غسل شریف بعد نماز مغرب صندل مالی و پیشکشی چادرگل 17 صفر المظفر محفل سماع مغرب تا عشاء مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین کریں گے ۔
٭٭ عرس شریف جگر گوشہ غوث الاعظم سیدنا حضرت میراں سید شاہ ظاہر الدین محمد قدری درگاہ واقع موسی باؤلی حسینی علم روڈ 18 نومبر بروز جمعہ بعد عصر تا مغرب مقرر ہے ۔ فاتحہ حضرت سید شاہ معین الدین قادری المعروف اعجاز پاشاہ بھی ہوگی ۔ سجادہ نشین کی زیر نگرانی مراسم عرس انجام پائیں گے بعد ختم قرآن اور رسم صندل مالی و فاتحہ ہوگی ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید حسن ابراہیم حسین ، سید پاشاہ قادری ہوں گے ۔مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی ، مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری ، مولانا سید شاہ خواجہ حسینی ، مولانا احمد بازیر ، مولانا سید علی حسینی ، مولانا محمد خان قادری کے خطابات ہوں گے  ۔
٭٭ حضرت شاہ حبیب اولیاء شاہؒ کا عرس شریف بروز جمعرات 16 صفر المظفر موضع ترکا یمجال ناگرجنا ساگر روڈ مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء زیر نگرانی متولی مراسم عرس انجام دیں گے ۔ تلاوت کلام پاک ختم شریف کے بعد سماع ہوگا ۔
٭٭ عرس شریف حضرت پیر حشمت علیؒ المروف مجذوب درگاہ شریف واقع فتح دروازہ 17 نومبر بروز جمعرات مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر قرآن خوانی ہوگی بعد نماز مغرب متولی صندل مالی کی رسم انجام دیں گے۔ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی بعد عشاء قصیدہ بردہ شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔
٭٭ مرشدی مولانا الحاج سید شاہ قادری محی الدین قادریؒ کا عرس شریف 19 نومبر بروز جمعہ درگاہ شریف حضرت معزؒ واقع مسجد انجمن خادم المسلمین کاچی گوڑہ مقرر ہے ۔ قبل نماز عصر تلاوت کلام مجید بعد عصر قصیدہ بردہ شریف ، بعد مغرب صندل مالی و پیشکشی چادرگل و سلام بحضور حضرت خیرالانام ﷺ فاتحہ و دعاء ہوگی ۔