مذہبی خبریں

حضرت حسینؓ اہل بیت اطہار صبر و رضا کے بلند پیکر
دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ یاد ابراہیم و سید الشہدا ، سرکردہ خواتین کا خطاب
حیدرآباد /26 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ یاد ابراہیم و سید الشہدا حسینؓ 23 اکٹوبر کو محترمہ حامدی بیگم کی صدارت محترمہ رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر اشرف رفیع اس جلسہ کی مہمان اعزازی ، جبکہ محترمہ انیس عائشہ داعی تھیں ۔ ناظم جلسہ ڈاکٹر نکہت آرا شاہین نے نہایت سلیقہ کے ساتھ برموقعہ اشعار کے ساتھ جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ محترمہ بشری سلطانہ کی قرات کلام پاک کے بعد محترمہ ثریا خیرالدین اور محترمہ سیدہ غوثیہ بیگم نے حمد باری تعالی ، محترمہ ممتاز جہاں عشرت نے ڈاکٹر اشرف رفیع کی لکھی نعت شریف پیش کی ۔ محترمہ مریم زمانی نے سورہ المائدہ رکوع نمبر 12 کی تفسیر بیان کی ۔ ڈاکٹر اشرف رفیع نے اپنی تقریر میں کہا ’’ حضرت حسین واہل بیت اطہار و رضا کی اس بلندی پر ہیں جہاں اب کوئی نہیں پہونچ سکتا ‘‘ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حسینؓ نے اپنے لہو سے اسلام کی شمع کو روشن کردیا ’’ محترمہ نسیمہ تراب الحسن نے سید الشہدا حسینؓ کے ارشادات بیان کرتے ہوئے کیا ۔ امام اعلی مقام نے فرمایا ہے کہ ’’ تم جنت کے منتظر نہ رہو بلکہ اپنے اعمال ایسے بناؤ کہ جنت تمہاری منتظر رہے ‘‘ ۔ محترمہ اصغر صدیقہ نے کہاکہ حضرت ہاجرہؓ ، حضرت ابراہیم کے ہر حکم کی تعمیل بغیر کسی عذر کے بجالاتی رہیں ۔ اس اطاعت کے صلہ میں اللہ تعالی نے صفاء و مروہ کے درمیان پانی کی تلاش میں ان کے دوڑنے کو ارکان حج میں شامل کردیا ۔ بی بی ہاجرہؓ کی سیرت مبارک تا قیامت ساری خواتین کیلئے نظیر بنی رہے گی ۔ محترمہ شبینہ فرشوری ، حنا شہیدی ، محترمہ مشرف کاظمی ، محترمہ اسری منظور اور محترمہ فخرالنساء فہیم جلیلی نے شہدائے کربلا کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ محترمہ ڈاکٹر حمیرہ جلیلی نے مقررین و حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

 

تحفظ شریعت و دستخطی مہم پر آج مشیرآباد میں خواتین کا جلسہ
حیدرآباد /26 اکٹوبر ( راست ) ابابیل ایجوکیشنل سوسائٹی مشیرآباد کی جانب سے بعنوان تحفظ شریعت و دستخطی مہم برائے خواتین کا جلسہ عام 27 اکٹوبر کو صبح 11 تا 2 بجے دن آمدارہ پیالیس فنکشن ہال مشیرآباد منعقد ہوگا۔ جس میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی خاتون اراکین کے تفصیلی بیانات ہوں گے ۔ جس میں محترمہ صبیحہ صدیقی ممبر مسلم پرسنل لاء بورڈ و رکن مسلم میاریج کونسلنگ حکومت تلنگانہ ، محترمہ عقیلہ خاموشی ممبر پرسنل لاء بورڈ و نائب صدر بنت حرم اور محترمہ تحسین مریم اسلامک اسکالر مخاطب کریں گے ۔ صدر ابابیل نے خواتین و لڑکیوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے ۔

جماعت اسلامی کی حیدرآباد میں بڑے پیماے پر دستخطی مہم
حیدرآباد /26 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) لاء کمیشن کے نامناسب سوالنامہ اور ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی مذموم کوشش کے خلاف جماعت اسلامی ہند نے پورے شہر میں بڑے پیمانے پر دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ گھر گھر وابستگان جماعت ملاقاتوں کیلئے جارہے ہیں اور ملاقات کرکے مسلمانوں کو مسلم پرسنل لاء کی اہمیت سے واقف کروا رہے ہیں اور دستخط حاصل کی جارہی ہیں ۔ اس کیلئے جمعہ کے موقع پر شہر کی کئی مساجد کے باہر کاونٹرس رہیں گے اور بڑی تعداد میں دستخطیں حاصل کرپائیں گے ۔ تحریری طور پر جمعہ کا خطبہ بھی شہر کی کئی مساجد کے خطیب حضرات کو بھیجا گیا تاکہ وہ ان نکات پر امت مسلمہ کو متوجہ کریں اور واضح کریں کہ جہاں داخلی طور پر اصلاح کی ضرورت ہے وہیں خارجی چیالنجس کیلئے بھی امت میں بیداری کی ضرورت ہے ۔ جناب محمد رشاد الدین ناظم شہر جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے بتایا کہ اس مہم میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور کالجس کے طلباء و طالبات کا بھی تعاون مل رہا ہے اور جماعت اس کوشش میں ہے کہ تعلیمی اداروں میں بھی مسلم پرسنل لاء کے موضوع پر لکچرز ہوں اور نئی نسل اس کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہوجائے ۔ خطابات وغیرہ میں بھی اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جارہی ہے ۔ حسب موقع ارکان جماعت اس موضوع پر ہونے والے مباحث میں بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

 

جلسہ تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داری
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی کی اطلاع کے بموجب 27 اکٹوبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داری منعقد ہے ۔ مولانا محمد مصدق القاسمی مخاطب کریں گے ۔۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کی تائید وحمایت
میں دستخطی مہم
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید شرف الدین نائب صدر انتظامی کمیٹی کے بموجب مدرستہ الخیر للعلوم اسلامیہ ، روبرو صدیقہ فنکشن ہال آصف نگر مین روڈ مہدی پٹنم کے زیر اہتمام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا فارم بڑی تعداد میں شائع کیا گیا ہے جس میں مرد و خواتین کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے اور نیز مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی کا معلوماتی و چشم کشا مضمون بھی اس کے ساتھ طبع کرایا گیا ہے ۔ جس میں اس مہم کی ضرورت و اہمیت اور دیگر ضروری معلومات ہیں جو مدرسہ کے اوقات صبح 9 تا 4 بجے شام مدرسہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ جناب محمد احمد الدین صدر مدرسہ نے قرب و جوار کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس دستخطی مہم میں ضرور حصہ لیں ۔۔

 

شریعت کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مرکزی حکومت کا اسلام مخالف رویہ اور یونیفارم سیول کوڈ کے ذریعہ شریعت مطہرہ میں مداخلت کے ناپاک عزائم کے خلاف تحریک اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی شریعت کانفرنس 27 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو دارالسلام روڈ نامپلی میں منعقد ہوگی ۔ صدارت مولانا محمد آصف بلال قادری ، مولانا محمد فاروق رضا قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت علامہ حافظ سید شاہ غلام غوث حسینی قادری الشطاری ادیب ؒ کے 107 ویں عرس مبارک کی تقاریب 27 محرم بعد عصر درگاہ شریف مسجد آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں زیر سرپرستی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل انعقاد پذیر ہوں گی ۔ بعد عصر تلاوت کلام مجید بعد مغرب صندل مالی بمقام درگاہ شریف حضرت معزؒ واقع مسجد آستانہ شطاری فاتحہ سبوچہ ، چراغاں ، نعت خوانی اور بعد نماز عشاء تا 2 بجے شب محفل سماع خانقاہ کامل میں ہوگی ۔ مولانا سید محمد غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری الشطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین متولی مرکزی آستانہ شطاریہ مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔۔

 

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 27 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

 

تزکیہء نفس:مولاناغوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرورکائنات صلی اللہ علیہ و سلم کاارشاد ہے کہ سب سے بڑا مجاہد وہ ہے جو اپنے نفس سے جہاد کرتا رہے اور اس جہاد کا ایک اعتبارمخالفت نفس ہے کہ ہر موقع پر اپنی ذات کو تابع منشائے حق رکھے اور اس کے یہ معنیٰ نہیں ہیں کہ تزکیہ نفس کے لئے نفس پرزیادتی کی جائے بھوکا پیاسا رہنارات بھرجاگنا،ریاضت ِ شاقہ کرنا اس سے نفس کاتزکیہ نہیں ہوتا بلکہ نفس کو اور ہَوامل جاتی ہے جسے عوام کی زبان میں نفس کاموٹا ہونا کہاجاتا ہے کیونکہ اس طرح کے عمل سے وہ اپنے آپ کو دوسروں کے مقامل کچھ بہترسب میں ممتاز اور مافوق خیال کرنے لگتا ہے اور یہ نفس کا سب سے بڑا دھوکہ ہے اس کے علاوہ جس طرح وجاہت ِ علمِ ظاہری ٗ عہدے اور مناصب ٗ پرورشِ نفس کاسبب ہے اسی طرح علم دین علم تصوف اور زہدوتقویٰ بھی اس کے حامل کے لئے موجب نفس پروَری ہیں اور بالخصوص بہ استشناء چنداکثر متبعین شریعت وطریقت جو بظاہر کسرِ نفس کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں وہ بھی حقیقتاً عجب ریاؔ اور سمعہؔ جیسیی خفیہؔ بیماریوں میں مبتلایافریب تقدس کاشکار ہے۔ ایسے ہی افراد کے لئے اللہ فرما رہا ہے فَلاَ تُزَکُّوْٓا اَنْفُسَکُمْ ط ھُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی O۶/۲۷تم اب تزکیہء نفس کی بات نہ کہو کیونکہ اللہ کو پوری طرح معلوم ہے کہ حقیقتہً کون متقی اور پرہیزگارہے۔ اب یہ انسان کا کام ہے کہ اپنے اندراور باہرکی خرابیوں سے بچنے کے لئے وہ ایسی راہ اختیار کرے جسے صراط مستقیم کہا جاتا ہے جس کا ابتدائی مرحلہ احکام الٰہی اور اوامرونواہی کی پابجائی ہے اور مرحلہء آخرت مرضیات الہیہّ کے عین منشاء پر قائم ہے جس کی انتہا میں وَ لَسَوْفَ یُعْطِکَ ربُّکَ فَتَرْضٰی کے بمصداق خودمرضی حق ہی مرضی ِ عبدہوجاتی ہے ۔ ؎

 

تجلّیاتِ ربّانی کی
بار سوم اشاعت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ کی مشہور ومعروف کِتاب آیات ِقرآنی تصویروں کی زبانی بنام’’ تجلِّیات ربانی‘‘ بحمد اللہ بارِسوم جلوہ ریز ہوچکی ہے سعودی عرب کے بادشاہ امریکہ کے صدر بارک اوباما اور کئی اسلامی ممالک کے علماء بشمول ہندوستان کے نامور علماء ومشائخین فلم ایکٹرس اور سیاسی قائدین نے اِس کتاب کی ستائش کی ہے اِس کتاب میں قرآن مجید میں بیان کی گئی آسمان وزمین میں موجود اشیاء کی ہر آیت کے مطابق بارہ سو 1200سے زائد رنگین تصاویر موجود ہیں ۔جامعہ نظامیہ کے مولانا محمد فصیح الدین نظامی نے اِ س کتاب کے متعلق فرمایا کہ کائنات کی عرشی وفرشی ، ارضی وافلاکی معاشی ومعاشرتی تہذیبی وتمدنی ، تاریخی وجغرافیائی کی آئینہ دار یہ کتاب’’ تجلیات ربانی ‘‘میںکمالِ فن جمالِ فن اور انوارِ فن واسرار ِفن کے علاوہ کچھ ماورائے فن بھی ہے الحاصل بے شمار خوبیوں کے باجود اس کتاب کی قیمت بجائے700روپیے کے اب صرف 500روپیے کردی گئی ہے جو حسامی بک ڈپو مچھلی کمان ،دکن ٹریڈرس مغلپورہ،اسٹوڈینس بک ڈپو ، اور ھدی بک ڈپوپر دستیاب ہے۔

 

اردو کانفرنس کے مندوبین کا
اجلاس ادبی و مزاحیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : تنظیم تحفظ اردو کے زیر اہتمام 27 اکٹوبر کو صبح 10 تا 4 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں اردو کانفرنس کے مندوبین کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم نظامت کریں گے ۔ جناب محمد رکن الدین کی حمد سے کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔ جناب محمد مرتضی علی فاروقی صدارت کریں گے ۔ پہلا اجلاس ’اردو زبان و ادب کے فروغ میں صحافت کا حصہ ‘ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز مدیر گواہ صدارت کریں گے ۔ جناب محمد مصطفی علی سروری ، ڈاکٹر حمیرا تسنیم ، جناب ایس کے افضل الدین مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔

 

شاہی مسجد باغ عامہ میں جمعہ کو یکساں سیول کوڈ کے خلاف دستخطی مہم
ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور مسلم فرنٹ کا اعلان
حیدرآباد۔26اکٹوبر(سیاست نیوز) ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی مسلم فرنٹ نے جمعہ کے روز دلت ‘ قبائیلی اور اقلیتی طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے سربراہان کے ہمراہ یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف میں شاہی مسجد باغ عامہ میں بعدنماز جمعہ دستخطی مہم چلانے کا اعلان کیا۔ آج یہا ں قدیم پریس کلب میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کنونیر فرنٹ ثناء اللہ خان نے کہاکہ انقلابی گلوکار غدر کی نگرانی میں مذکورہ دستخطی مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ یونیفارم سیول کوڈ کے مسئلہ کو صرف مسلمانوں تک محدود رکھنا ٹھیک نہیں ہے اس حساس مسئلہ سے ملک کے دیگر اقلیتی طبقات کے مذہبی معاملات میںبڑی مداخلت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ دلت ‘ قبائیلی اور بی سی طبقات بھی یونیفارم سیول کوڈ کی زدمیں آئیں گے۔سینئر سماجی جہدکار و کنونیر فرنٹ جے بی راجو نے یونیفارم سیول کوڈ کو آر ایس ایس کا خفیہ ایجنڈہ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد سے قومی سطح پر دلتوں او رمسلمانو ںکے ساتھ پرتشدد واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا بالخصوص گائو رکھشا کے نام پر کھلے عام دلتوں اور مسلمانوں کو زدوکوب کیاجارہا ہے۔ پروفیسر انور خان نے کہاکہ شریعت میںکسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہے ۔جناب حیات حسین حبیب‘ سی ایل یادگیری‘ پجاری نرسنگ رائو‘ رشید خان آزاد‘ایس ورون کمار‘وی سودھا‘سمتھا سدرشن‘پروفیسر پربھانابھم یادو کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔