مذہبی خبریں

اصلاحی و تربیتی مجلس
حیدرآباد 23 اکٹوبر (راست) مولانا سید عباد بن ذکی کی اطلاع کے بموجب 24 اکٹوبر بروز پیر بعد نماز عشاء مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیرصدارت مولانا محمد غوث رشیدی، زیرسرپرستی مولانا شاہ محمد کمال الرحمن اصلاحی و تربیتی مجلس منعقد ہے۔ مجلس کا آغاز حافظ محمد انس کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ مولانا شاہ فضل الرحمن محمود مخاطب کریں گے۔

 

مجالس عزاء
حیدرآباد 23 اکٹوبر (راست) عاشور خانہ شہزادی سکینہ علی نگر املی بن یاقوت پورہ میں 23 محرم کو 7.45 بجے شام مجلس عزاء سے ڈاکٹر مولانا سید نثار حسین حیدر آقا بیان کریں گے۔
l٭l بمکان میر حمایت علی مرحوم کومٹ واڑی میں 22 محرم کو صبح 8.30 بجے مجلس عزاء مقرر ہے۔ مسرس سید نثار حسین حیدر آقا بیان کریں گے جبکہ مسرس میر فتح علی افسر، سید ذوالفقار حسین، سید مظفر حسین عابدی، مجاہد علی ظفر مرثیہ و سلام پیش کریں گے۔
l٭l ولایت امام ناچی دارالشفاء میں 22 محرم کو 9.30 بجے صبح مجلس عزاء مقرر ہے۔ مولوی منظر ایلیا بیان کریں گے۔ مسرس سید حسن عباس ہاشم عابدی سلام و مرثیہ پیش کریں گے۔
l٭lمحمد ابرار کے بموجب 22 محرم 10.30 بجے شب مسجد غدیر لنگر حوض ہاشم نگر میں مجلس عزاء سے مولانا کرار حسین خطاب کریں گے۔ انجمن معصومین اور انجمن ہاشمی کا ماتم ہوگا۔
l٭l مجلس شہادت شہزادی سکینہ بنت الحسینؑ 24 اکٹوبر کو 10 بجے شب بارگاہ سکینہ جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ میں مولانا غضنفر عباس دہلوی مخاطب کریں گے۔ سواری علم مبارک اٹھائی جائے گی۔
l٭l مجلس عزاء 24 اکٹوبر کو 8.30 بجے صبح بمکان میر افسر علی مرثیہ خوانی مقرر ہے۔ مولانا سید نثار حسین حیدر آغا مخاطب کریں گے۔

 

حافظ صابر پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (راست) خدائے پاک نے مجاہدین کا بلند و بالا مقام بتلایا ہے چنانچہ ارشاد ربانی ہے : بے شک و لوگ جو خدا کی راہ میں اپنے جانوں اور مالوں سے جہاد کرتے ہیں، ان کو اپنے پروردگار کے نزدیک بلند درجے حاصل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے کیا اور کہا کہ یہ دنیا جب سے ہے تب ہی سے حق و باطل، خیر و شر، اچھائی اور برائی کے درمیان صف آرائی رہی ہے۔ ہاں اگر کبھی وقت کے تقاضوں کے تحت باطل سرخرو ہو بھی جائے تو بہت جلد ایک ایسا نازک وقت آہی جاتا ہے کہ باطل نیست و نابود ہوجاتا ہے جیسا کہ خدائے ذوالجلال نے اپنے کلام بلاغت میں فرمایا ہے۔ ائے محبوبؐ آپ ان لوگوں سے ان باطل خیالات والوں سے کہہ دیجئے کہ حق آیا اور باطل کو مٹنا ہی ہے۔

 

جامعۃ المؤمنات میں علماء و مشائخین
و دانشوران ملت کا کل جماعتی اجلاس
حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ کے زیراہتمام یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی کوشش اور شریعت محمدیؐ میں مداخلت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کی حمایت میں ایک کُل جماعتی مشاورتی اجلاس 25 اکتوبر 11 بجے دن جامعہ ہذا مغلپورہ میں امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعۃ المؤمنات کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس اجلاس میں دینی، فلاحی، ملی خدمات گذار تنظیموں اور جماعتوں کے ذمہ داروں کے علاوہ علماء و مشائخین، پروفیسر و دانشوران ملت بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذریعہ چلائی جارہی دستخطی مہم کے خصوصی کاؤنٹرس بھی قائم کئے جائیں گے۔