مذہبی خبریں

آئی ہرک کا سالانہ مرکزی جلسہ
شہادت عظمیٰ حضرت امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جلسہ شہادت عظمیٰ حضرت امام عالی مقام سیدنا حسینؓ 12 اکٹوبر بمقام جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء ( شرفی چمن ) دس بجے دن ادب و احترام منعقد ہوگا ۔ دیگر علماء کرام و دانشور حضرات کے خطابات ہوں گے ۔ شعراء کرام نعت شریف و منقبت و سلام پیش کریں گے ۔۔

حمیدیہ میں محافل امام عالی مقام
حضرت سیدنا امام حسین ؓ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 12 محرم جاری سالانہ محافل امام عالی مقام سیدنا امام حسینؓ کے سلسلہ کی چوتھی محفل 4 محرم صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہوگی۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی کامل نظامیہ و معاون ڈائریکٹر آئی ہرک کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے۔ نعت خواں حضرات نعت ومنقبت و سلام پیش کرینگے ۔

جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام 6 اکٹوبر کو مسجد بلال ہاشم نگر فلک نما میں جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلا زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، جناب محمد نوید بیابانی ، جناب محمد بن علی چشتی کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭    تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 6 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق رضا قادری کا فضائل اہلبیت اطہار پر خطاب ہوگا ۔۔
٭٭    چار روزہ سیرت خلفاء راشدین و شہادت حضرت حسینؓ زیر نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ 7 تا 10 اکٹوبر 10 بجے شب ایوان فاضل و عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں مقرر ہے ۔ مولانا حمید الدین عاقل حسامی کے خلفاء حضرات کا بھی بیان ہوگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں 6 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جلوس صندل بضمن عرس شریف حضرت حافظ سیدنا میر شجاع الدین حسین قادریؒ 6 اکٹوبر کو شام 4 بجے جامع مسجد شجاعیہ چارمینار سے زیر نگرانی مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ و متولی برآمد ہو کر گلزار حوض ، پنجہ شاہ ، بی بی بازار سے ہوتا ہوا قبل نماز مغرب بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار پہنچے گا اور بعد مغرب مراسم صندل مالی بموجودگی علماء و مشائخ انجام پائیں گے ۔ ختم قرآن و حلقہ ذکر و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ بعد نماز عشاء زیر نگرانی مولانا پیر سید شبیر نقشبندی منعقد ہوگا اور اس جلسہ کو سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ و نگران جلسہ کے علاوہ سید احمد محی الدین زاہد ، مولانا محمد آصف الدین قادری کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ مخاطب کرینگے ۔۔
٭٭    سالانہ فاتحہ حضرت سید سعد اللہ حسینیؒ واقع درگاہ رزاق پورہ روبرو مسجد دھوبن 6 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ متولی نے عقیدت مندوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

خانقاہ جیلانیہ میں عرس حضرت سید
شاہ غلام احمد جیلانیؒ کا اختتام
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : 29 ذی الحجہ 2 اکٹوبر اتوار کو حضرت سید شاہ غلام احمد جیلانی ؒ کا عرس شریف 4 بجے شام تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ بعد عصر پنج آیات کی تلاوت کے بعد درگاہ شریف خانقاہ جیلانیہ مستعدپورہ میں مولانا سید نور الحسن قادری شطاری فرید سجادہ نشین متولی خانقاہ جیلانیہ و متولی مسجد پیر بادشاہ بیرون دبیر پورہ نے صندل مالی کی رسم ادا کی اور مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل نے دعائے خیر امن و سلامتی کی اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں سلام پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی قادری شطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین آستانہ شطاریہ اور محمد اسلم و متوسلین بھی موجود تھے ۔۔

 

شہادت حسینؓ کے اثرات ، تاریخ اسلام پر ۔ جلسہ یاد حسینؓ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سادات ایجوکیشن سوسائٹی ، ملی تعلیمی فورم کے زیر اہتمام بہ تعاون مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی جلسہ یاد حسینؓ بعنوان ’ شہادت حسینؓ کے اثرات تاریخ اسلام پر ‘ 8 اکٹوبر شام 6-30 بجے مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی زیر نگرانی پروفیسر سید مجید بیدار معزز رکن سادات سوسائٹی منعقد ہوگا ۔ معزز مقررین پروفیسر علیم اشرف جائیسی ( مانو ) پروفیسر سید جہانگیر ( ایفل ) پروفیسر سراج الرحمن ، حافظ صابر پاشاہ قادری مخاطب کریں گے ۔ مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی سکریٹری نے شرکت کی گذارش کی ہے ۔۔