مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ /7 ستمبر (راست) پیر طریقت حضرت شاہ محمد حامد علی خان القادری المقتدریؒ (خلیفہ بحرالعلوم ثانی حضرت العلامہ محمود عبدالصبور صدیقی فضیلت المعروف یوسف پاشاہؒ) کے عرس مبارک کی سہ روزہ تقاریب کا آغاز /8 ستمبر بروز جمعرات خانقاہ قادریہ حامدیہ ، نزد ٹیپو خاں بریج ، حیدر شاہ کوٹ ، راجندر نگر میں ہوگا ۔ مراسم عرس شریف سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ صندل شریف /8 ستمبر روز جمعرات بعد نماز عصر رسم صندل مالی انجام دی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب ذکر الٰہی بعد نماز عشاء محفل نعت ، بمقام خانقاہِ قادریہ حامدیہ ، حیدر شاہ کوٹ منعقد ہوگی ۔ محفل چراغاں /9 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ طعام تبرک مسجد عمرؓ ، دلسکھ نگر ، بعد نماز عصر گل افشانی بہ مزار ممدوحؒ ، بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف بعد نماز عشاء محفل سماع بمقام خانقاہ منعقد ہوگی ۔ محفل قل /10 ستمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے خانقاہِ قادریہ حامدیہ ، حیدر شاہ کوٹ میں تقاریب عرس کااختتام عمل میں آئے گا ۔

عرس حضرات یوسفینؒ کا آج صندل شریف سے آغاز
حیدرآباد ۔ /7 ستمبر (راست) عرس حضرات یوسفینؒ درگاہ شریف نامپلی میں /5 تا /7 ذی الحجہ مطابق /8 تا /10 ستمبر مقرر ہے ۔ /5 ذی الحجہ کو صبح 10.30 بجے جلسہ قرأت کلام پاک و نعت مسجد درگاہ شریف میں مقرر ہے ۔ بعد ازاں رسم پرچم کشائی اور اس کے ساتھ ہی چھاپے کی رسم عمل میں آئے گی ۔ بعد نماز عصر مکہ مسجد سے روانگی جلوس صندل جو چارمینار ، گلزار حوض ، نیا پل ، افضل گنج ، معظم جاہی مارکٹ سے ہوتا ہوا 10 بجے شب درگاہ شریف پہنچے گا ۔ دیر رات صندل مالی کی رسم سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی انجام دیں گے ، بعد ازاں محفل سماع ہوگی ۔  /6 ذی الحجہ کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ شریف میں وعظ ہوگا ۔ بعد نماز عصر روشنی چراغاں چشت عمل میں آئے گی ۔ بعد نماز عشاء سماع خانہ میں محفل سماع ہوگی ۔ 11 بجے شب محفل قصیدہ بردہ شریف مقرر ہے ۔ /7 ذی الحجہ کو بعد نماز فجر تا 10.30 بجے صبح ختم قرآن مجید ، جس کے بعد نماز ظہر تک محفل سماع ہوگی ۔ بعد ازاں عرس شریف کا اختتام غریب و نادار لڑکیوں کی شادی سے ہوگا جو نماز عشاء کے بعد منعقد ہوں گی ۔

 

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ حضرت خواجہ میر اسد علی شاہ عرفانی کے موقع پر جمعرات 8 ستمبر بعد نماز عشاء آستانہ عرفانی دبیر پورہ میں محفل نعت و ختم خواجگان و محفل سماع مقرر ہے ۔ مولانا الحاج میر محمد مصطفی علی شاہ عرفانی نگرانی کریں گے ۔۔

آج درود و سلام کانفرنس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ’ درود و سلام کانفرنس ‘ و رسم اجراء کتاب ’دلائل الخیرات ‘ چوتھے ایڈیشن بموقع عرس حضرت ابوالفداء ڈاکٹر محمد عبدالستار خاں نقشبندی قادریؒ خلیفہ حضرت محدث دکن ؒ 8 ستمبر جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقررہے ۔ مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نگرانی کریں گے ۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ سرپرستی اور مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ حسنی حسینی شطاری جانشین حضرت کامل ؒ صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالرشید مجددی رام پوری ( نبیرہ حضرت شاہ ابوسعید مجددی رامپوریؒ ) مہمان خصوصی ہوں گے ۔ کتاب دلائل الخیرات کی ترتیب جدید ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء نے کی ہے ۔ مہمان خصوصی میں مولانا سید شاہ محمد خضر پاشاہ نقشبندی مجددی ، مولانا سید شاہ غوث محی الدین بخاری نقشبندی ، مولانا تحسین شاہ ثانی ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالرحیم ، مولانا بہاء الدین فاروق انجینئر ، محمد عبدالبصیر خاں ذاکر شامل ہیں ۔ مولانا پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمجید ، مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ ، مفتی سید ضیا الدین نقشبندی ، مولانا شیخ محمد عبدالغفور ، مولانا محمد انوار احمد ، مولانا سید مرتضی علی صوفی قادری ، مولانا محمد حبیب الدین نقشبندی کے خطابات ہونگے ۔ نظامت کے فرائض مولانا حافظ علی محمد نقشبندی اور ڈاکٹر محمد عماد الدین انجام دیں گے ۔۔

محفل ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : ماہانہ محفل ختم قادریہ زیر نگرانی محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا سجادہ نشین و متولی اندرون بارگاہ حضرت حافظ سید عبداللہ شاہ قادری 8 ستمبر آستانہ عالیہ حق چمن شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز عشاء ختم قادریہ و محفل نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد مصطفی بن حسین قادری الاعظمی کے خطاب ذکر جہری سلام و فاتحہ پر اس محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ یوم ابراہیم خلیل اللہ  ؑ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : امارت ملت اسلامیہ و ملی بیت المال کے زیر اہتمام و زیر نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ جامع مسجد دارالشفاء 9 ستمبر بروز جمعہ 9 بجے شب فلسفہ قربانی پر اپنا بصیرت افروز خطاب کریں گے ۔ نیز امام مسجد ہذا حافظ و قاری مولانا عبدالباری بھی خطاب کریں گے ۔ جب کہ جلسہ کا آغاز مولانا محمد احمد محی الدین حسامی کی قرات اور نعت پاک سے ہوگا ۔۔

قربانی کا قرآنی تصور پر اجتماع
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا سید ابوالحسن علی ندوی میموریل سنٹر ملے پلی پر بروز جمعرات 8 ستمبر بعد نماز مغرب اجتماع بعنوان ’ قربانی کا قرآنی تصور ‘ پر مولانا محمد عابد ندوی ، مولانا سید راشد نسیم ندوی خطاب کریں گے ۔ صدارت مولانا عبدالرشید کرینگے ۔۔

 

جامعہ نظامیہ چرم قربانی وعطیات کا اولین حقدار
مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ نے صحافتی بیان میں بتایا کہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد عامۃ المسلمین کیلئے محتاج تعارف نہیں ہے ۔ یہ ادارہ 145 سال سے ملت اسلامیہ کی دینی رہبری اور علم دین کی اشاعت میں خاموشی کے ساتھ مسلسل خدمت انجام دے رہا ہے ۔ بلا فیس قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ ہر سال طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوتاہے ۔ لباس ‘ بستر ’ کتب ‘ ادویات وغیرہ بھی جامعہ فراہم کرتا ہے ۔ جامعہ نظامیہ میں ملت اسلامیہ کی دینی رہبری اور مسائل کے حل کیلئے دارالافتاء قائم ہے ۔ جامعہ کے فتاوی ملک اور بیرونی ملک میں معتبر و مستند ہیں اور ملک کی تمام عدالتیں ان کو تسلیم کرتی ہیں نیز اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ جامعہ میں کوئی محفوظ مالیہ نہیں ہے ۔ صرف خوراک طلباء ‘ تنخواہ عملہ و ملازمین پر ماہانہ ۲۵؍لاکھ روپئے کا خرچ عائد ہوتا ہے اور جامعہ کے حسابات کی آڈٹ محی الدین اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاونٹنٹس کے ذریعہ کروائی جاتی ہے ۔ اللہ کے فضل و کرم سے جامعہ نظامیہ کو عنایت کردہ رقومات کی محکمہ انکم ٹیکس نے 80-G کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنی قرار دیا ہے۔ جامعہ نظامیہ عامۃ المسلمین کا ادارہ ہے اس کے انتظامات ایک مجلس انتظامی کے تحت ہیں ۔ جن میں علماء کرام مشائخین عظام ‘ ڈاکٹرس دانشوران قوم ، علماء و ماہرین تعلیم تعلیمی بورڈ میں شامل ہیں ۔ اگر مالیہ فراہم ہو تو ہندی اور تلگو میں بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔ نیز لڑکیوں کی اعلی تعلیم و تربیت کیلئے کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ ( لڑکیوں کا کالج ) کا قیام عمل لایا گیا ۔ اہل خیر حضرات اور تاجرین سے اپیل ہے کہ وہ اس ادارہ کا معائنہ کریں اور ارباب جامعہ سے تفصیلات معلوم کریں کیونکہ احادیث میں تاکید ہے کہ مستحق زکوٰۃ کو ہی زکوٰۃ دی جائے ۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ علم دین کے جو ادارے واقعی ملت و دین کی خدمت کر رہے ہیں ان تک چرم قربانی و عطیات پہنچائے جائیں ۔ جامعہ نظامیہ ایک ایسا ادارہ ہے جو توکل اور اخلاص کی بنیاد پر علوم اسلامیہ کی اشاعت و ترویج میں مصروف ہے ۔عید الاضحی کے موقع پر چرم قربانی اور عطیات جامعہ نظامیہ کو عنایت کریں ۔ اہل خیر حضرات اور عامۃ المسلمین جامعہ نظامیہ کو اپنا ادارہ تصور کرتے ہیں ۔ اس کے مالیہ کو مستحکم کریں چرم قربانی محلہ واری ذیلی مراکز پر یا صدر مرکز جامعہ نظامیہ شبلی گنج پر جمع فرمائیں ۔ یا فون نمبرات 24416847, 24576772, 24503267 پر مطلع کریں تو کارکن آپ کے پاس آکر وصولی کا کام انجام دیں گے۔

 

عرس شریف
٭٭    حضرت پیر خواجہ حبیب علی شاہ صاحب قبلہ ؒ 6 ذی الحجہ آستانہ حبیبیہ کٹل منڈی قدیم میں مقرر ہے ۔ 8 ستمبر صبح سات بجے ختم قران شریف اور 9 بجے صبح محفل نعت شریف مقرر ہے ۔ سجادہ نشین و متولی دعا کریں گے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( راست ) : حضرت الحاج سید شاہ شیخن احمد حسینی قادری الشطاری کاملؒ کے عرس مبارک کی تقاریب درگاہ شریف واقع مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں زیر سرپرستی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری جانشین حضرت کامل انعقاد پذیر ہوں گی ۔ 9 ستمبر جمعہ کو بعد عصر مسجد آستانہ شطاریہ میں تلاوت کلام مجید ہوگا ۔ بعد مغرب فاتحہ سبوچہ صندل مالی پیشگی چادر گل و فاتحہ خوانی چراغاں اور جانشین حضرت کامل دعائے خیر سلامتی و امن کریں گے ۔ بعد نماز عشاء تا 2 بجے شب محفل سماع ہوگی ۔ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری الشطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین متولی مرکزی آستانہ شطاریہ مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔ 10 ستمبر کو نعتیہ منقبتی مشاعرہ غیر طرحی کامل اکیڈیمی کے زیر اہتمام زیر نگرانی مولانا سید محمد صدیق حسینی قادری عارف سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ منعقد ہوگا ۔ شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے ۔ 11 ستمبر 11 بجے دن سمینار بصدارت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری مقر ہے ۔ مہمان علماء کرام و مشائخ شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

 

حمیدیہ میں آج پانچویں
محفل حضرت ابراہیم علیہ السلام
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 9 ذی الحجہ جاری سالانہ محافل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سلسلہ کی پانچویں محفل 5 ذی الحجہ صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء شرفی چمن منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی ، کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت پیش کریں گے ۔۔