مذہبی خبریں

خواتین و طالبات کا اجتماع
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) مسلم ویمن ویلفیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام اجتماع عام برائے خواتین و طالبات 25 اگست بروز جمعرات کو 2.30 بجے دن گارڈن پلازہ فنکشن ہال نزد سنتوش نگر پانی کی ٹانکی مقرر ہے ۔ محترمہ بدر فاطمہ صدر اسوسی ایشن بعنوان حالات کی سنگینی میں اسوہ ابراہیم و اسمعیلؑ مشعل راہ پر خصوصی خطاب کریں گی ۔ قاریہ تحسین فاطمہ سکریٹری اسوسی ایشن کا درس قرآن ہوگا ۔ تسنیم صالحہ درس حدیث پیش کریں گی ۔ حافظہ قاریہ امتہ الرحمن بعنوان ’’ عزم محکم ‘‘ سیرت رسول ﷺ و سیرت الصحابہؓ کی روشنی میں تقریر کریں گی ۔

دارالعلوم رحمانیہ میں طلباء افتاء کیلئے تربیتی نشست
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) مفتی الیاس احمد قاسمی کے مطابق جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ ، تالاب کٹہ شعبہ افتاء کے طلبائے کی تربیت کیلئے ایک نشست جمعرات دوپہر 2.30 بجے سے مقرر ہے ۔ جس میں استاذ الاستاذہ ، محقق عالم دین و صدر مفتی دارالعلوم تربیتی و اصلاحی خطاب کریں گے ۔ نیز دوپہر میں انجمن تہذیب الکلام کا افتتاحی اجلاس بھی ہوگا ۔

دارالعلوم رحمانیہ میں درس شمائل کا آج آغاز
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) مولانا ابرارالحسن قاسمی کے بموجب بروز جمعرات ساڑھے گیارہ بجے دن سے حدیث شریف کی مشہور و معروف کتاب جو رسول اللہ ﷺ کی سیرت و اخلاق سے متعلق احادیث پر مشتمل ہے ۔ شمائل ترمذی شریف کے درس کا آغاز مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کریں گے ۔

مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے زیر اہتمام مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں جمعرات 25 اگست کو بعد نماز مغرب اس ماہ کی دوسری اصلاحی و تربیتی مجلس ذکر و سلوک زیر نگرانی محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری منعقد ہوگی ۔

صدیقہ خلیل بھی ہے عشق پر سمپوزیم
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) ڈاکٹر یوسف حامدی معتمد اسٹیڈی سرکل کل مجلس تعمیر ملت کے بموجب اسٹیڈی سرکل تعمیر ملت کی جانب سے ایک سمپوزیم بعنوان ’’ صدیقہ خلیل بھی ہے عشق ‘‘ 28 اگست بروز اتوار ساڑھے دس بجے دن گلشن خلیل مانصاحب ٹینک زیر صدارت جناب محمد ضیاء الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت مقرر ہے ۔ مولانا مفتی محمد حنیف قادری مولانا زعیم الدین حسامی درس قرآن دیں گے ۔

جشن حضرت خواجہ بندہ نوازؒ
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) جناب میر سبحان علی افسر کے بموجب جشن حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و ماہانہ مجلس حضرت شاہ محمد قادر پاشاہ اولی ملتانی القادریؒ 27 اگست بروز ہفتہ خانقاہ ملتانیہ چھاونی غلام مرتضی کندیکل گیٹ میں مقرر ہے ۔ 9 بجے شب محفل نعت پاک محفل سماع و حلقہ ذکر سلطانیہ ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد معزالدین ملتانی القادری مرشد پاشاہ کریں گے ۔

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) ماہانہ فاتحہ حضرت سیدنا برہان الدین قادری شہیدؒ حضرت سیدنا نظام الدین قادری شہید کی ماہانہ فاتحہ 25 اگست بروز جمعرات بعد عشاء ا حاطہ درگاہ شریف نیو سائنس کالج کنگ کوٹھی میں مقرر ہے ۔ جس میں فاتحہ خوانی ، تبدیل غلاف مبارک پیشکشی چادرگل دعاء سلام ہوگا ۔

حج و عمرہ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کلاسیس
حیدرآباد /24 اگست ( راست ) جناب سید شرف الدین صدر لبیک سوسائٹی کے بموجب لبیک ا یجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام عازمین حج و عمرہ زائرین مدینہ منورہ کی دینی تربیت و عملی رہنمائی کیلئے 25 تا 27 اگست کو صبح 9 تا 10 بجے دن تین روزہ حج و عمرہ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کلاسیس ہوں گی ۔ مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی جنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی پی پی ٹی پیش کریں گے ۔

 

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد 24 اگسٹ (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ 25 اگسٹ بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا۔