مذہبی خبریں

دفتر سیاست میں اتوار کو
حج و عمرہ تربیتی کلاس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید شرف الدین صدر لبیک سوسائٹی کے بموجب روزنامہ سیاست و لبیک ایجوکیشنل و ویلفیر سوسائٹی کے اشتراک سے عازمین عمرہ و زائرین مدینہ منورہ کی دینی تربیت و عملی رہنمائی کے لیے 21 اگست کو 3 تا 5 بجے شام گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی جنرل سکریٹری سوسائٹی کی نگرانی میں ہفتہ واری حج و عمرہ تربیتی کلاس مقرر ہے ۔ حج کمیٹی و خانگی ٹراویلس کے عازمین حج و عمرہ حضرات و خواتین سے بپابندی وقت شرکت و استفادہ کی اپیل ہے ۔ شرکاء اپنے ساتھ قلم اور کاپی ضرور لائیں ۔۔

 

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک 12-30 بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ ’ حمیدیہ ‘ واقع شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : جامع مسجد سنجیوا ریڈی نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ حج کا پیغام ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلامنبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

 

حضرت سید محمد فضل المتین معینی چشتی
اجمیری کی حیدرآباد آمد
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : پیر طریقت حضرت سید محمد فضل المتین معینی چشتی گدی نشین درگاہ حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کی آج حیدرآباد آمد ہوئی ۔ حضرت کا قیام خانقاہ معینہ چشتیہ نزد جانسن گرامر اسکول ناچارم حیدرآباد میں رہے گا ۔ حضرت سید محمد فضل المتین 19 اگست کو عرس شریف خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ میں شرکت کے لیے گلبرگہ روانہ ہوں گے ۔ جس کے بعد دوبارہ حیدرآباد واپسی ہوگی ۔ حیدرآباد میں قیام کے دوران مختلف خانقاہوں ، آستانوں اور تنظیموں مشائخین عظام ، معتقدین اور مریدین سے ملاقات کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 9866426918 پر ربط کریں ۔۔

 

اللہ حافظ یا خدا حا فظ ؟: مو لا نا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔18آگسٹ(راست ) مو لا نا غوثوی شاہ نے آج کل خدا حا فظ کی بجا ئے اللہ حا فظ کہنے کے نئے رواج پر اپنا تاثر بیان کر تے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے نامور علماء اور مفسرین نے اللہ کا ترجمہ خدا سے کیا ہے جو فارسی لفظ ہے ۔ جس کے معنی خود آئندہ یا قا ئم بخود کے ہیں ۔جیسے صلوٰۃ کے معنی نماز اور صوم کے معنی روزہ۔ اسی طرح خدا حا فظ کہنا غلط نہیں ہے۔ مولانا عبد الماجد دریا بادی ، ڈاکٹر علامہ اقبالؒ ، مو لا نا مود ودی ، حضرت احمد رضا خاں بریلوی،ؒ حضرت انواراللہ خاں فاروقیؒ، مرزا غا لبؒ اور کئی نا مور علماء اور ادبیوں نے اپنی تحریر ہو کہ تقریری نظم ہو کہ نثر خدا ہی کانام لیا ہے ۔ ویسے اللہ حا فظ کہنا بھی غلط نہیں ہے سچ پو چھئے تو حوا لہ آیت قرآن ’’اللہ کہو یا رحمن ‘‘ ایک ہی بات ہے۔ اسی طرح خدا حا فظ کہنا بھی درست ہے بلکہ یہ رواج پرا نا اور بزر گانہ ہے۔ ویسے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ مبا رکہ یہ تھا کہ آپؐ جب کسی کو رخصت کر تے تو کہتے ’’استود اللہ دینک و اما نتک و خو اتم عملک ‘‘ یعنی میں خدا کے حوا لے کر تا ہوں ، تیرا دین اور تیری اما نت دا ری کی صفت اور تیرے عمل کا انجام ان تمام با توں کا تعلق خلوص دل سے ہے۔ وا ضح باد کہ ہمارے مسلک کے امام حضرت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ ’’فقہ اکبر ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ’’ ویجو زان یقال بروی خدا ی عزو جل بلا تشبیہ و ولا کیفیۃ ‘ ‘ خدا ئے عزو جل کہنا بغیر کسی تشبیہہ و کیفیت کے جائز ہے یہاں امام اعظم ابو حنیفہ ؓ کے فتوے کے بعد کسی بھی سنی حنفی مسلمان کو خدا حا فظ کہنے سے اعتراض نہیں کر نا چا ہئیے۔ وا ضح باد کہ خدا حا فظ میں حافظ بھی اللہ ہی کا نام ہے جو قرآن میں مو جود ہے۔’’ غبارِ خاطر‘‘ میں مولانا عبدالکلام آزادنے ’’خدا حافظــ‘‘ کے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔الحاصل ہمارے اسلاف و بزرگوں نے ’’خدا حافظــ‘‘ ہی کے الفاظ کو برتا ہے اور آج بھی اہل علم خدا حافظ کہنے کوہی جاری رکّھاہے۔ــ

 

نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 18 اگست (راست) سید مصطفی علی سید کی اطلاع کے مطابق 20 اگست ہفتہ کو بزم عاشقان رسول ؐ دبستان عدیل ؒ و بزم چراغ حرا کے زیراہتمام ماہانہ نعتیہ مشاعرہ رہائش گاہ سید شاہ مسرور عابدی شرفی القادری فصیح اللہ پاشاہ بیت النعت چنچلگوڑہ بوقت بعد عشاء مقرر ہے۔ نگرانی ڈاکٹر و حکیم مزمل ساجد کریں گے۔ میر فاروق علی ظہیر کی گلپوشی کی جائے گی۔ انجم شافعی، خواجہ شاکر گوڈر شاہی، کوکب ذکی، نورالدین امیر، ثاقب نعیم، میر اکبر علی اکبر چیرمین آپ تک ٹی وی، محمد برہان الدین وارثی، ڈاکٹر محمد جہانگیر علی قادری، ڈاکٹر سید صلاح الدین، محمد عمر علی خان عمر بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ بحیثیت مہمانان اعزازی عبدالرشید ارشد، سید محمد علی حمزہ، ثناء اللہ وصفی شرکت کریں گے۔

 

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 18 اگست (راست) مسجد حسینی وجئے نگر کالونی (روبرو آئی ٹی آئی گلڈ) میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا و استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد قرآن مجید کا درس دیں گے۔